ہچکی کو جلد روکنے کے آسان طریقے

4,485

اعصاب میں کچھ ہیجان ہونے پر پردہ شکم میں اچانک سکڑن آجاتی ہے جس سے ہچکی چلنے لگتی ہے۔ ہچکی ویسے تو ایک مرض نہیں ہے لیکن کبھی کبھی یہ خطرناک مرض کی علامت ہو سکتی ہے۔

اگر مریض ہائپر ٹینشن کا مریض ہو اور اس کو مسلسل اور دیر تک زور دار ہچکی آتی رہے تو یہ مرگی ،ہسٹیریا یا دماغ کے کسی مرض کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

بعض دفعہ ہچکی گردوں کا فؑال درست نہ ہونے یا پیشاب میں خون آنے کی وجہ سے بھی آتی ہیں ۔ہچکی اگر بد ہضمی کی وجہ سے ہو تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں لیکن اگر ہچکی بار بار آتی رہے تو چند آسان طریقوں سے اس پریشانی کو دور کیا جا سکتا ہے ۔

۱۔ سانس روکنا

اگر ہچکی آتی رہے تو مریض چاہئے کہ جتنی دیر زیادہ سے زیادہ سانس روک سکے روک لے ۔ویسے پرانے لوگوں کا کہنا ہوتا تھا کہ ہچکی کے مریض کی توجہ ایک طرف مرکوز کرانے سے بھی اس کی ہچکی بند ہو جاتی ہے ۔

۲۔ سوڈا

ہچکی اگر بد ہضمی کی وجہ سے ہو تو پانی میں کھانے کا سوڈا ایک گلاس پانی میں ملا کر پینے سے یہ ٹھیک ہو جاتی ہے ۔ ہچکی کے مریض ک و ہچکی کے دوران بھاری غذا نہیں لینی چاہئے اور گرم پانی ہی پینا چاہئے ۔ ٹھنڈے مشروبات یا پانی نہیں پینا چاہئے ۔

۳۔ میٹھی چیزیں

میٹھی چیزیں جیسے چینی ، گڑ ، مصری ،شہد یا گنا منہ میں دیر تک چوسنے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے ۔ اگر میٹھی شے کے ساتھ پیاز چبا لی جائے تو بھی ہچکی رک جاتی ہے ۔ چینی اور الائچی چبانے سے بھی ہچکی رک جاتی ہے

۴۔ پودینہ

ہچکی بند نہ ہو تو پودینے کے پتے اور شہد ملا کر چوسنے اور چبانے سے ہچکی منٹوں میں رک جاتی ہے ۔

۵۔ سونٹھ یا ادرک

گڑ پیس کر اس میں پسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے ۔سونٹھ کو پانی میں گھس کر سونگھنے سے بھی ہچکی بند ہو جاتی ہے ۔

۶۔ سوندھا نمک

سوندھا نمک پانی میں گھول کر ناک میں ٹپکانے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے

۷۔ سیاہ مرچ

ایک سیاہ مرچ سوئی یا باریک چیز پر لگا کر چبھو کر جلائیں اور اس کا دھواں سونگھیں اس سے چھینک آئے گی اور ہچکی بند ہو جائے گی

۸۔ گھی

اگر تھوڑا سا تیز گرم گھی پی لیا جائے تو بھی ہچکی بند ہو جاتی ہے یا گھی میں سوندھا نمک پیس کر ملا کر سونگھنے سے بھی ہچکی بند ہو جاتی ہے

۹۔ مولی

مولی یا پالک کے پتے دھو کر چبانے سے بھی ہچکی بند ہو جاتی ہے

۱۰۔ دھونی

ماش کی دال کو کوئلوں پر رکھ کر دھونی دیں اور ناک سے سانس لے کر منہ سے باہر نکالیں ہچکی رک جائے گی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...