گرمی کے اثرات سے بچنے کے آسان طریقے

1,511

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔اسی لئے گرمی کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لئے ان تراکیب پرعمل کریں اورخود کواورگھر کے باقی افراد کوگرمی سے بچائیں۔

۱۔رات کوایک جگ پانی میں ایک چمچ ملیٹھی ملاکررکھ دیں دن میں یہ پانی پیئیں گرمی نہیں لگے گی۔بچوں کی اسکول کی پانی کی بوتل میں بھی رات کوایک چوتھائی چمچ ملیٹھی ملاکررکھ دیں ۔صبح بچوں کووہی بوتل دیں وہ گرمی سے محفوظ رہیں گے۔اسکے علاوہ چھوٹے چھوٹے پانی کے مٹکے آتے ہیں آپ جگ کے بجائے انکا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔تاکہ پوری فیملی اس سے مستفید ہوسکے۔
۲۔اگر گرمی بہت لگ رہی ہو تو برف کاٹھنڈایخ پانی نہ پیئیں۔اس سے مزید نقصان پہنچنے کااندیشہ ہوتاہے۔
۳۔انار میں چند قطرے بادام کاتیل ملاکرکھانے سے گرمی کااثر نہیں ہوتا۔
۴۔گرمی سے بچنے کے لئے ایک گلاس پانی میں آدھاچمچ سفید زیرہ اورآدھاچمچ سونف ملاکرپی لیں۔اس سے پسینہ کی زیادتی سے بھی نجات مل جائے گی۔
۵۔اگر گرمی کے باعث الٹی ہوتو گرمایاسردا ٹھنڈاکرکے کھالیں۔لیکن اسے کھانے کے بعد پانی بالکل نہ پیئیں اوراسے کھانے کے بعد لسی اورچاول نہ کھائیں۔الٹی بند ہوجائے گی۔
۶۔ایک کپ تربوز،ایک کیری،لیموں کارس دوچمچ،اورکالانمک ایک چٹکی بلینڈ کریں اورصبح میں پی لیں۔لُو نہیں لگے گی۔گرمی کے باعث ہونے والی یورین برننگ بھی نہیں ہوگی۔
۷۔دھوپ میں باہرنکلنے والے افراد کوپانی کی بوتل میں ایک ایک چمچ ہرادھنیااورپودینہ کاپیسٹ ملاکردیں ۔دھوپ کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔
۸۔تلسی کے بیج،سوکھاپودینہ،اورسونف ہم وزن لے کر کوٹ کررکھ لیں۔آدھاآدھاچمچ صبح وشام لے لیں۔
۹۔ہاتھ پیروں کی جلن اورگرمی کے تمام امراض سے نجات کیلئے ثابت دھنیا،سفید صندل ،تج او رچھوٹی الائچی ایک ایک چمچ لے کررکھ لیں۔روزانہ ایک چمچ صبح یاشام چاربجے لے لیں۔
۱۰۔دوچمچ برگ کاسنی،پھٹکری ایک ٹکڑا،ست کافور کی پوٹلی بناکرنہانے کے پانی میں ملالیں۔آدھے گھنٹے بعد اس پانی سے نہالیں۔اس پانی سے نہانے سے آپکوٹھنڈک کااحساس ہوگااورپانچ سے چھ گھنٹے آپ گرمی سے محفوظ رہیں گے۔
اسکے علاوہ جب بھی دن کے وقت گھر سے باہر نکلیں سرڈھانپ کرنکلیں۔بلاوجہ کوئی دھوپ میں نکلناپسند نہیں کرتااسی لئے جب بھی آپ نکلیں تو احتیاطی تدابیر ضروراختیارکریں تاکہ آپ محفوظ رہیں اورکسی بڑی پریشانی سے بچ سکیں۔

مزید جانئے : روزانہ کی چھوٹی موٹی پریشانیاں اورانکاحل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...