روزانہ کی چھوٹی موٹی پریشانیاں اورانکاحل
روزانہ کی بنیاد پربہت سی پریشانیاں ایسی ہوتی ہیں جو گھروالوں کوپریشان کردیتی ہیں۔فوری طورپربعض اوقات ڈاکٹر کے پاس جانا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ایسی صورتحال میں اگر آپ ان ٹوٹکوں پرعمل کریں تو ان سے چھٹکاراپاسکتے ہیں اورہوسکتا ہے کہ آپ کے ڈاکٹر کے پیسے بھی بچ جائیں۔
۱۔سردرد
ایک کپ پانی میں چھوٹاٹکڑاادرک اورایک چٹکی نمک ڈال کردوابال آنے تک پکاکرچھان کرپی لیں۔سرکادردفوری دورہوجائے گا۔
۲۔بالوں میں خشکی
جوبھی شیمپوآپ استعمال کرتے ہیں بالوں کے حساب سے لے کر اسمیں دوجوے لہسن کاعرق اورآدھاچمچ بیکنگ سوڈاملاکرمکس کریں بالوں پر۵ منٹ لگاکرسردھولیں۔
۳۔جسمانی درد
ایک کپ پانی میں ایک چائے کاچمچ میتھی دانہ ڈال کر پکاکر دن میں پی لیں۔یہ قہوہ آپ کے جسم سے ٹاکسن نکالتاہے اوردرد کودورکردیتاہے۔
۴۔تلوؤں کی جلن
آج کل شہتوت کاموسم ہے۔ایک مٹھی شہتوت کاشیک بناکرپینے سے ایک ہفتہ کے بعد تلوؤں کی جلن دورہوجائے گی۔لیکن اسکااستعمال وہ کریں جو شوگر کے مریض نہ ہوں۔
۵۔الرجی کے لئے
خون میں خرابی ہوتو بہت سی بیماریوں کی آمد شروع ہوجاتی ہے۔اگر چھ چھ دانے گل منڈی اورعناب را ت کوپانی میں بھگودیئے جائیں اورصبح گل منڈی پھینک کرعناب کھاکرپانی بھی پی لیں توخون صاف ہوجاتاہے اورہرطرح کی الرجی دورہوجاتی ہے۔
۶۔پسینے کی زیادتی
گرمی ہواورپسینہ نہ ہوایساممکن نہیں ہوتا۔اگر نہانے کے بعد آپ تھوڑے سے پانی میں لال پھٹکری گھول کرآخر میں وہ پانی اپنے اوپرڈال لیں تو پسینہ کی زیادتی کی شکایت دورہوجائے گی۔
۷۔منہ کے چھالے
معدہ کی خرابی اورفنگس کی وجہ سے منہ میں چھالے ہوجاتے ہیں۔طبہ شیر اورآملہ ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں۔آدھاچمچ صبح وشام لینے سے چھالے دورہوجاتے ہیں۔
۸۔پرانی کھانسی
کیلے کاچھلکااوربڑی الائچی توے پرجلاکرپیس کرشہد میں ملاکررکھ لیں ۔وقفے وقفے سے تھوڑاتھوڑاچاٹنے سے نہ جانے والی پرانی کھانسی بھی چلی جاتی ہے۔
۹۔سرکی جوئیں
نیم کے تیل میں آدھاچمچ کافور اورآدھاچمچ کمیلابوٹی ملاکرسرپرلگائیں پھرپانی میں نیم کے پتے ڈال کرپکاکرٹھنڈاکرکے اس پانی سے سردھولیں۔
۱۰۔السر اوربدہضمی
بدہضمی گرمیوں کاعام مسئلہ ہے۔اس سے نجات کے لئے آدھاآدھاچمچ تخم بلنگا اورتلسی کے بیج رات کوپانی میں بھگودیں۔صبح اسی پانی میں دودوچمچ دہی اوردودھ اورچھوٹاساگڑ کاٹکڑاشامل کریں اورپی لیں۔السر کے مرض میں بے انتہامفید ہے۔
۱۱۔پیٹ کادرد
ایک کپ پانی میں گل بابونہ ایک چٹکی اورچھوٹاٹکڑا ادرک ڈال کرپکاکرپینے سے پیٹ کادرد دورہوجاتاہے۔
۱۲۔اسہال
بچوں اوربڑوں کے ساتھ گرمی کے موسم میں یہ عام مسئلہ رہتاہے۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ تھوڑی سی چائے کی پتی لے کرپھانک لیں تو موشن رک جاتے ہیں۔
مزید جانئے :گرمی کے اثرات سے بچنے کے آسان طریقے