8چیزوں کی صفائی صحت کے لئے ضروری

2,707

گھرمیں موجود وہ اشیاء جوآپ کے ذاتی استعمال کی ہوتی ہے وہ اکثرجلد بازی اوروقت کی کمی کے سبب نظرانداز ہوجاتی ہیں۔ان اشیاء کی نشاندہی اور غلطی سے آگاہی اس لئے بھی ضروری ہے کہ وقت کے ساتھ پھیلتی بیماریوں سے بخوبی نمٹاجاسکے اورصحت کے مسائل کو پیدا ہونے سے پہلے ہی روک دیا جائے ۔لہٰذا کوشش کریں کہ دیگر چیزوں کی ساتھ ساتھ ان اشیاء کی صفائی کی بھی پابندی کریں ۔

میک اپ برش

make up brush

گھرسے باہرنکلنے سے پہلے میک اپ ٹچ لازمی ہوتا ہے اوروقت کی کمی کے سبب جلد بازی میں میک اپ اپلائی کرنے کے بعد برش کی صفائی رہ جاتی ہے۔جس کی وجہ سے اسکن بیکٹیریا،آئل اورڈیڈ سیل برش میں افزائش پاتے ہیں اورفورا جلد پراس کے اثرات نظرآجاتے ہیں۔
میک اپ برش میں پائے جانے والے بیکٹیریاپہلے دوہفتوں میں ہی تیزی سے افزائش پاتے ہیں۔یہ بیکٹریا پورز کے ذریعے جلد میں داخل ہوکرداغ دھبوں اورایکنی کاسبب بنتے ہیں۔

ہردو یا تین ہفتوں میں میک اپ برش ضرورواش کریں ایک باؤل میں پانی لے کراس میں چند قطرے شیمپوملاکر تیس سیکنڈ کے لئے برش ڈپ کریں پھرسادہ پانی سے دھوکرخشک کرلیں۔

بیڈاورتکیہ کور

pillow cover

بیڈ پرسونے سے جسم پرآنے والاپسینہ ،آئل،خشکی،منہ سے بہنے والی رال اوراگرآپ بیڈ پربیٹھ کرکچھ کھانے کے عادی ہیں تو وہ بھی آپ کوبیمارکرسکتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ بیڈ میں بیکٹیریا اورفنگل پایاجاتاہے۔جب دن بھر کی تھکن کے بعد آپ رات کوآرم کی غرض سے بستر پرجاتے ہیں تو مختلف بیکٹریا آپ کوخوش آمدید کہنے کے لئے تیاررہتے ہیں۔جس کی وجہ سے آپ کوالرجی،اسکن انفیکشن یاڈسٹ مائٹس کی شکایت ہوسکتی ہے۔
اسی لئے بیڈ کور اورتکیہ کے کورکو اگر روز یاہردوسرے دن نہیں تو کم از کم ہفتے میں ایک دفعہ ضرورتبدیل کریں۔بیڈ کوراورتکیہ کے کورکودھوکردھوپ میں سکھائیں تاکہ اس میں پائے جانے والے بیکٹیریا کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے۔

مزید جانئے : صحت کے6مسائل اورکیلے کے پھول کا استعمال

کنگھااورہیئربرش

hair comb

ہرانسان کا کنگھا یا ہیئر برش علیٰحدہ ہونا چاہئے لیکن دیکھا جاتا ہے کہ پورا خاندان ایک کنگھا استعمال کر رہا ہوتا ہے اورتواوردعوتوں وغیرہ میںبھی ضرورت پڑنے پروہ کنگھا دیگراحباب کے بال سنوارنے کے بھی کام آرہا ہوتا ہے۔اس کی صفائی تو دوربس ٹوٹنے پرتبدیل کرلیاجاتاہے۔
کنگھااسکیلپ (سر پر موجود جلد)پرپھیرنے سے اسکیلپ پرموجود جراثیم اوربیکٹیریا کی آماجگاہ بن جاتاہے۔ اگرکسی کوخشکی سکری ،فنگس ، ایلوپیشیا ،جوئیں یادیگر سرکے حوالے سے مسائل ہیں تو وہ دوسروں تک بھی بآسانی منتقل ہوجاتے ہیں ۔لہٰذا کوشش کریں کہ باقاعدگی سے کنگھے اورہیئربرش کی صفائی کریں اور اپنا ذاتی کنگھا استعمال کریں ۔

سیل فون

mobile phone

اگرآپ بھی اکثریت کی طرح اپنافون دن ہویارات،ڈرائنگ روم ہویاباتھ روم یا پھر کوئی اور جگہ ، اس کو اپنے ساتھ رکھنے کے عادی ہیں توجان لیں کہ اسمیں آپ کے باربار ہاتھ لگنے کے باعث جراثیم پھیل جاتے ہیں۔جنھیں آپ بچوں کو دے دیتے ہیں اور وہ منہ میں ڈالتے ہیں جو قطعی مناسب نہیں۔
کہاجاتاہے کہ سیل فون میں ٹوائیلٹ سیٹ سے دس گنازیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔جن میں سے کچھ بیکٹیریانہایت خطرناک ہوتے ہیں اورآپ کوبیمارکرسکتے ہیں۔

اسکرین وائپس اور مائیکروفائبرکلیننگ کلاتھس کی مدد سے اپنے سیل فون کی صفائی کریں ورنہ جتنی تیزی سے نزلہ اورزکام کے جراثیم پھیلتے ہیں بالکل اسی طرح موبائل سے جراثیم آپ تک بآسانی پہنچ جائے گے۔

پانی کی بوتل 

water bottle

جسم میں پانی کی مقدار پوری رکھنے کے لئےپانی کی بوتل ساتھ رکھناایک بہت ہی اچھاعمل ہے اوراگریہ بوتل ڈسپوزیبل ہوتو اوربھی اچھی بات ہے۔لیکن اگرآپ ایک ہی بوتل کوباربار استعمال کرتے ہیں تو اسکی صفائی بھی ضروری ہے ۔
آپ سو چ رہے ہوں گے کہ پانی تو صاف ہوتا ہے تو پھر اسے صاف کرنے کی کیا ضرورت ہے لیکن قصور پانی کا نہیں بلکہ آپ کے ہاتھوں اوراگرآپ بوتل کو منہ لگا کر پانی پینے کے عادی ہیں تو آپ کا ہے۔

پانی کی بوتلوں میں بڑی تعداد میں بیکٹیریا اور صحت کونقصان پہنچانے والے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ نیم گرم پانی اورڈش واش سے اپنی بوتل کوروزانہ دھوئیں تاکہ آپ کی صحت برقرار رہ سکے۔

مزید جانئے :پانی کا ذائقہ و افادیت بڑھانے کی5آسان تراکیب

باتھ ٹاول

bath towel

باتھ ٹاول بیکٹیریاکی سب سے پسندیدہ جگہ ہے ۔جب باتھ ٹاول استعمال کے بعد یونہی رکھ دیا جاتا ہے تو نرم وملائم اورموئسچر سے بھرپورباتھ ٹاول میں بیکٹریابہت تیزی سے پھیل جاتے ہیں اوراگلے دن جب آپ دوبارہ باتھ لینے کے بعد اسے استعمال کرتے ہیں تو جلد کے حساس ہونے کی وجہ سے وہ آپ پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔
اگرایک ہی باتھ ٹاول گھرکے دیگرافراد بھی استعمال کررہے ہیں تو یہ مزیدخطرناک ثابت ہوتاہے۔ اگر ہراستعمال کے بعد باتھ ٹاول نہ دھوپائیں تو تولیہ کو دھوپ میں یا ہوا والی جگہ رکھ کر سکھالے اور ۳ سے ۴ بار استعمال کے بعد ضرور دھولیں۔

انڈرگارمنٹس

undergarments

لوگوں کی بڑی تعداد روزانڈرگارمنٹس تبدیل کرتے ہوںگے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جویہ ضروری عمل روزانجام نہیں دیتے ہیں ۔انڈرگارمنٹس پسینہ ،جراثیم اوربیکٹیریا سے لبریز ہوتے ہیں۔بات کرنے کے لئے یہ کوئی اچھامضمون یقینا نہیں لیکن حفظان صحت کے لئےاس بات کا معلوم ہونا نہایت ضروری ہے۔
انڈرگارمنٹس روزانہ گرم پانی سے دھونا ضروری ہے تاکہ بیکٹیریاکاخاتمہ ہوسکے ۔اگردھلے بغیر انڈر گارمنٹس استعمال کیا جائے تو اسکن پرابلم جیسے خارش،بیکٹیریل ایسٹ انفیکشن اورریشز وغیرہ ہوسکتے ہیں۔مرد ہوں یاعورت انڈرگارمنٹس کی روزانہ تبدیلی اور صفائی بیماریوں کے حملے سے بچنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔

کچن اسپنچ

sponge

2017میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کچن اسپنچ میں 362مختلف قسم کے بیکٹیریاپائے جاتے ہیں۔عموماً خیال یہ کیاجاتاہے کہ اس سے تو خود برتنوں کی صفائی کی جاتی ہے تو اس میں بیکٹیریاکیسے داخل ہوسکتے ہیں لیکن یہ بیکٹیریاکے لئے بہترین جگہ ہے ۔
برتنوں اورکچن کی صفائی کے بعد اسپنچ کوگرم پانی سے دھوئیں تاکہ بیکٹیریاکی افزائش نہ ہواوراسمیں موجود بیکٹیریابھی ختم ہوسکیں۔اگر آپ صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو اسپنچ کوتبدیل کرنے میں زیادہ وقت نہ لگائیں ۔

مزید جانئے :5عام مسائل کےخاص مگر آسان حل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...