لیموں پانی کے8 انوکھے کمالات

19,848

کھٹے اور رسیلے پھل لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں اور لیموں پانیرس اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ جسم سے ٹاکسنز بھی صاف کرتا ہے۔ لیموں پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے یہ تو اکثر لوگوں کو پتا ہوگا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے اور بہت سے فوائدے بھی ہیں جن کی تفصیل ہم آپ کوبتاتے ہیں:

1۔ ناخن کے نشانات

اکثر ناخون پر سفید نشانات واضح ہو جاتے ہیں اگر لیموں پانی کا روزانہ استعمال کیا جائے تو نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں بلکے ناخون کی بہتر نشونما بھی ہوتی ہےؤ۔

2۔گُردے کی صفائی

لیموں پانی میں موجود سِٹرک ایسڈ دوسرے پھلوں کے مقابلے سب سے زیادہ پایا جاتا ہے یہ ایسڈ گردے میں موجود پتھری کو تحلیل کر کے اس کی مزید افزائش کو روکتا ہے۔

3۔ قبض کشا

لیموں کا اکثر بیشتر ایسی دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے جو قبض کشا ہوتی ہیں اسی طرح لیموں پانی بھی ہمارے نظام انہضام کو بہتر بنا کر قبض کو دفع کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

4۔وزن گھٹانے کے لئے

لیموں پانی کا سب سے زیادہ استعمال وزن گھٹانے کے لئے کیا جاتا ہے لیموں چربی گھلانے کی صلاحیت سے مالامال ہوتا ہے روزانہ صبح نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر استعمال کرنے سے ایک ہفتے میں ہی فرق سامنے ا جائے گا۔

5۔جوڑوں کی حفاظت

لیموں میں موجود سِٹرک ایسڈ سے ان پتھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے ذرات سے بنتی ہیں۔ ان ذرات کا انسانی ہڈیوں کے جوڑوں میں بھی پائے جانے کا امکان ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا مرض لاحق ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

6۔ تیزابیت کا خاتمہ

معدے کی جلن یا تیزابیت ختم کرنے میں لیموں کا رس اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال اسکی افادیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

7۔بیماریوں سے بچاؤ

لیموں پانی کا روزانہ استعمال ہمارے جسم قدرتی دفاعی نظام کو زیادہ مضبوط اور اس قابل بناتا ہے کہ وہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم، وائرس اور مادہ کو پہچان کر تیزی سے ان کا قلع قمع کرسکے۔

8۔مثانے کی تکلیف

مثانے میں تکلف ہونے کی صورت میں نہارمنہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کے ساتھ ساتھ اگر آپ کھانوں کے دوران بھی لیموں پانی پیتے رہیں تو مثانے کی تکلیف جلد ز جلد بنا کی دوا کے ختم ہوجائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...