اپنے گھر کو سردیوں کے لئے تیارکریں
سردی کی آمدکے ساتھ ہی سردی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیرذہن میں آنے لگتی ہیں۔گھرمیں موجود بچے اوربزرگ سردی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اسی لئے انھیں سردی سے بچانے کیلئے مناسب دیکھ بھال اوراحیتاط کے ساتھ ساتھ ان چیزوں اورتبدیلیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے جوانھیں سردی سے پہنچنے والے نقصانات سے بچاسکیں۔
خشک میوہ جات،سوپ اوریخنی کے اجزاء،دیسی انڈے ،مکھن اوردیسی گھی اپنی غذاکاحصہ ضروربنائیں۔
۱۔کھڑکیوں میں جالی لگوائیں
آج کل مچھرکے کاٹنے سے نت نئی خطرناک بیماریاں ہوجاتی ہیں جومہینوں علاج کے باوجود اپنے منفی اثرات انسانی جسم پرچھوڑ جاتی ہیں ۔ ویسے تو مچھراب سالہاسال ہی رہتے ہیں لیکن سردیوں میں ان کی تعداد میںخاطرخواہ اضافہ ہوجاتاہے۔
لہٰذااپنے گھروالوں کومچھرکے کاٹے سے بچانے کے لئے جالیاں ضرورلگوائیں تاکہ مچھرآپ کے گھرمیں داخل ہی نہ ہوسکیں۔
۲۔پردے اورقالین
سردی آتی تو کم وقت کیلئے ہے لیکن اگر اس موسم میں احتیاط نہ کی جائے تو صحت پراس کے اثرات پورے سال رہتے ہیں ۔اسی لئے سردی سے بچاؤ کیلئے گھرمیں موٹے استر والے پردے اورقالین کاانتظام کریں۔سردی میں گہرے ر نگ کے پردے گھرکی خوبصورتی اورسردی کے موسم کامزہ بڑھاتے ہیں لیکن خیال رکھیں کے رنگ اتنے گہرے نہ ہوں کہ مچھرکی افزائش گاہ بن جائیں۔
۳۔کچھ تبدیلی باورچی خانہ میں بھی
گھرمیں موجود لوگوں کی صحت کادارومدار باورچی خانہ پرہوتاہے ۔اسی لئے اپنے باورچی خانہ میں موجود سامان میں سردی کے حساب سے کچھ تبدیلیاں ضرورلائیں جن کے استعمال سے آپ کے گھروالے سردی سے محفوظ رہیں ۔خشک میوہ جات،سوپ اوریخنی کے اجزاء،دیسی انڈے ،مکھن اوردیسی گھی اپنی غذاکاحصہ ضروربنائیں۔
۴۔بیوٹی پروڈکٹ
سردی کے موسم میں جلد کے بہت سے مسائل سراٹھانے لگتے ہیں۔جلد خشک اورکھردری ہوکربعض اوقات پھٹنے بھی لگتی ہے۔ساتھ ہی ہونٹ اورایڑھیاں پھٹنے کی شکایت تو عام ہوجاتی ہے۔;=
اسی لئے پہلے ہی سے ایسی بیوٹی پروڈکٹ جیسے سودنگ اورباڈی لوشن،ویسلین،ایڑھیوں کوپھٹنے سے روکنے والی کریم اورلپ بام کوبھی اپنی ڈریسنگ ٹیبل کاحصہ بنائیں۔
۵۔باتھ روم کونظرانداز نہ کریں
سردی کے موسم میں باتھ روم میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔سردی میں ہاتھ دھونے اورنہانے سے جلد خشک ہوجاتی ہے اسی لئے ایسے مائلڈ سوپ کااستعمال کریں جوجلد کی نمی کوبرقرار رکھیں۔باڈی لوشن کوباتھ روم میں جگہ دیں تاکہ نہانے کے بعد اسے آسانی سے اپلائی کیاجاسکے۔
۶۔گیزر کا استعمال
سردی کے موسم میں چھوٹے موٹے کام کرنے کے لئے باربارپانی گرم کرنامشکل ہوجاتاہے اسی لئے گیزر چیک کریں کہ کہیں اس میں کوئی خرابی تو نہیں اوراگرآ پ کے گھرمیں گیزرنہیں تو آج کل مارکیٹ میں نہایت سستے اورچھوٹے گیزر جو گیس اوربجلی دونوں آپشن کے ساتھ دستیاب ہیں ان سے مستفیدہوں ۔
۷۔کمبل اوررضائی
سردی کاموسم آتے ہی لوگ سب سے زیادہ لطف اندوزکمبل اوررضائی سے ہی ہوتے ہیں ۔سردی میں کمبل اوڑھ کرمونگ پھلی اوردیگراشیاء کااستعمال ساتھ میں ٹی وی اورموبائل کاساتھ الگ ہی مزہ دیتاہے۔
اسی لئے اس سے پہلے کے سردی اچانک بڑھ جائے تو پہلے ہی سے کمبل اوررضائی وغیرہ کودھوپ لگالیں تاکہ اس میں بسی بو اورجراثیم دورہوسکیں۔
۸۔سردیوں کے کپڑے
سردی سے بچاؤ کے لئے کپڑوں کابڑااہم کردار ہوتا ہے ۔سردی کے مہنگے مہنگے ملبوسات سخت گرمی پڑنے کے باعث استعمال ہی نہیں ہوپاتے۔ایسے تمام ملبوسات اورسویٹر وغیرہ ڈرائی کلین کرواکررکھ لیں تاکہ تقریبات اوردیگرجگہ استعمال کئے جاسکیں۔سردی سے لطف اندوز ہونے کے لئے اس کی تیاری پہلے ہی کرلیں ورنہ ایسانہ ہوکہ سردی آکربھی چلی جائے ۔
۹۔نزلہ زکام کھانسی
گرمی کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہلکی سی سردی میں بھی ٹھنڈ لگ جاتی ہے اورنزلہ زکام اورکھانسی ڈیرہ ڈال لیتے ہیں۔
سردی کے ان امراض سے بچنے کے لئے گھرمیں پہلے ہی سے شہد،ادرک یاسونٹ،دارچینی،کالانمک،گڑاورہلدی لاکررکھیں تاکہ بروقت استعمال کرسکیں۔نزلہ زکام شروع ہونے کی صورت میں قہوہ کااستعمال شہد کے ساتھ ضرورکریں۔
۱۰۔دھوپ میں بیٹھنے کابندوبست
آپ کے گھرمیں آنے والی دھوپ آپ کے لئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ۔اسی لئے اپنے گھرمیں دھوپ آنے کے راستے کھلے رکھیں صبح کی دھوپ ضرورلیں۔
اس دھوپ سے آپ کے گھرمیں موجود تمام جراثیم تو ختم ہوں گے ہی ساتھ میں آپ میں بھی دن بھرکے لئے بھرپورتوانائی پیداہوجائے گی۔
مزید جانئے:سردیوں میں الرجی سے بچنے کے 6آسان طریقے