نائٹ کریم سے بنائیں چہرے کو شاداب و حسین

5,340

رات کو سونے سے پہلے استعمال کرنے والی کریموں night creams  کا استعمال بیوٹی آئٹمز میں سب سے کم جگہ پاتی ہے اور اس کا استعمال بھی دوسرے آئٹمز سے بہت کم کیا جاتا ہے۔ خواتین اس چیز کی اہمیت سے واقف نہیں ہے اسی لئے اس کو اہمیت نہیں دیتی ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ رات کو سونے سے پہلے کریم کا استعمال جلد کو حسین و شاداب بناتا ہے اور جلد کے ڈیڈ سیلز کو کو دوبارہ سے زندہ کرکے تازگی فراہم کرتا ہے۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر نائٹ کریمز بہت مہنگی ہوتی جو ہر کوئی خریدنے کی سکت نہیں رکھتا اور جو دوسری کریمز ہوتی ہے ان کو مختلف کیمیکلز سے بنایاجاتا ہے جن کا زیادہ استعمال جلد کو نقصان پہنچا تا ہے۔

لیکن ان سب باتوں کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کریمز کا استعمال ہی نہ کریں ؟ تو پھر اس مسئلہ کا حل کیا ہے ؟

بہت سادہ سا اور آسان  سا حل ہے اس کا ۔ آپ یہ نائٹ کریمز گھر پر ہی بنا سکتی ہے اور اس کے استعمال سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ گھر پر آسانی سے یہ نائٹ کریمز بنا کر آپ آپ مطلوبہ فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔ نائٹ کریمز بنانے کے آسان اور کارآمد طریقے :

زیتون کے تیل سے بنائے نائٹ کریم :

زیتون کا تیل قدرتی اجزا ء سے مالا مال تیل ہے اور یہ آپ کی جلد کو ہمیشہ ہائیڈ ریٹ رکھتاہے ۔ اس کو کس طرح آپ نائٹ کریم  میں استعمال کرسکتی ہے ؟ اس کا بہت آسان طریقہ ہے

ایک برتن میں تمام اجزاء کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیجئے اس کو گرم کرکے اچھی طرح مکس کیجئے ۔ پھر ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک شیشی میں بند کرکے رکھ لیجئے ۔ چہرے پر استعما ل کرتے وقت اس بات کا دھیان رہیں کہ چہرہ صاف اور سوکھا ہوا ہو۔ چند دن کے استعمال کے بعد ہی اس کے نتائج آپ اپنے چہرے پر محسوس کریں گے۔ اس کریم کو زیادہ گرم جگہ نہ رکھیں۔

مزید جانئے :بالوں کوگھناکرنے کے لئے تین آزمودہ گھریلوعلاج

سیب اورانگور کے بیچ سےبنے آئل کی نائٹ کریم :

یہ ایک بہترین نائٹ کریم ہے خاص کرخراب اور جھریوں والی اسکن کے لئے ، یہ آپ کے چہروں پر موجود بے رونقی کو ختم کر کے ایک تازگی فراہم کریں گی اور جلد کو صحت مند بنائے گی۔ نائٹ کریم بنانے کا طریقہ :

سیب کے ٹکڑے اور انگور کے بیچ کے تیل کو اچھی طرح مکس کرلیجئے ۔ جب یہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس کو پتیلی میں ڈال کر اس میں جائفل ملا لیجئے اور ٹھنڈے ہونے کے بعد اس میں عرق گلاب اور شہد بھی ملا لیجئے ۔ پھر اس کو شیشے میں بھر کر ریفریجریٹر میں رکھ دیجئےاور سونے سے پہلے صاف اور سوکھی جلد پر لگا لیجئے اور سونے سے پہلے اس کو سوکھنے دیں اور صبح اٹھ کر صابن اور پانی سے منہ دھولیجئے ۔

مزید جانئے :میک اپ کے ان طریقوں سے کریں بڑھتی عمر کا مقابلہ

 

بادام کے تیل اور گلیسرین سے بنی نائٹ کریم :

گھر کےآسان نسخوںسےتیارشدہ یہ نائٹ کریم سردیوں میں بہت مفید ہے کیونکہ یہ جلد کو موئسچیرائزر فراہم کرے گی اور ساتھ ساتھ جلد کو سوکھنے سے بھی بچائے گی اور آپ کی جلد کو ہمیشہ تازہ رکھے گی۔ آپ اس کو گھر پر آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

ایک پتیلی میں بادام اور کھوپرے کا تیل ڈال کر گرم کرلیجئے جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں عرق گلاب اور گلیسرین شامل کرلیجئے۔ پھر ٹھنڈے ہونے کے بعد اسے چھان لیجئے اور ایک شیشی میں بھر لیجئے۔ اس کو متوزان درجہ حرارت کے مقام پر رکھیئے اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کیجئے کچھ دنوں بعد تبدیلی آپ کے چہرے پر عیاں ہوگی۔

تو پھر آپ ان میں سے کون سی نائٹ کریم استعمال کرنے جارہے ہیں اور یہ کتنی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے آپ کے لئے ، ھمیں ضرور آگاہ کریں ۔

تحریر : سحرش قاضی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...