!سونے سے پہلے موبائل فاصلے پررکھیں

4,426

دن بھر میں کئی کئی گھنٹے موبائل استعما ل کرنا لوگوں کی عادت بن گیا ہے اور چاہتے  ہوئے بھی اس عادت سے چھٹکارا پانا اب نا ممکن دکھتا ہے ، ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے اب چاہے وہ زیادہ کھانا ہو یا پھر موبائل فون کا استعمال ۔

موبائل فون ھماری آنکھوں سمیت جسم کے متعدد حصوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ نقصان صرف استعمال کے دوران ہی نہیں بلکے ویسے بھی پہنچارہا ہے ، یقینا آپ حیران ہونگے کہ یہ کیا بات ہوئی ، جی جی جب رات دیر تک ھم موبائل استعمال کرتے ہیں اور پھر سوتے ہوئے ھم اسے اپنے تکیے کے نیچے ، برابر میں، یا پھر بیڈ کے ساتھ موجود سائید ٹیبل پر رکھ دیتے ہیں تو اس وقت بھی یہ موبائل ھمیں نقصان پہنچارہے ہوتے ہیں ۔

مزید جانئے :سیل فون اور کینسر کا خطرہ

حال ہی میں ایک تحقیق کے بعد طبی ماہرین نےتمام موبائل فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ عمل انسانی صحت کیلئے خطرناک  حد تک نقصان دہ ہے۔

اس تحقیق کے بعد صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ  سونے سے پہلے اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں کیونکہ فون سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے خطر ناک حد تک نقصان دہ ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق موبائل فونز معلومات کے تبادلے کیلئے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو ٗاس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کیلئے خطرناک ہوتی ہیں، جس سے کینسر، ذہنی امراض اور بانجھ پن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید جانئے :موبائل فون کا استعمال، ۵ احتیاطی تدابیر اپنائیں!

اس تحقیق میں یہ بات تو ثابت نہیں کہ موبائل فونز سے نکلنے والی شعاعیں کس حد تک خطرناک ہوسکتی ہیں لیکن اس بات کے کافی شواہد موصول ہوئے ہیں کہ یہ کینسر، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا موجب بن سکتی ہیں اور بچوں کے لیے بھی بے حد نقصان دہ ہیں اور ساتھ ساتھ اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کا استعمال چھوٹے بچوں کو کرنے سے روکیں کیونکہ چھوٹے بچوں پر اس چیز کا اثر دو گنا زیادہ پڑتاہے۔

مزید جانئے :موبائل فون کا استعمال، ۵ احتیاطیں ضروری!

ماہرین صحت نے خبر دار کیا ہے کہ سونے سے ۱گھنٹے قبل موبائل فون استعمال کرنا ترک کردیں اور خاص طور پر سو تے وقت اسے کم سے کم ۳ سے ۴ فٹ فاصلے پر رکھ کر سوئیں۔دوسری جانب کھانا کھاتے وقت بھی فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ کھانا کھاتے وقت اگر موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کمزوری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید جانئے :اب صبح اٹھیں بنا الارم کے !

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...