اپنے بچوں کو صحت بخش کھانے کی طرف راغب کریں

1,660

اکثر والدین شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے بچے صحت بخش غذائیں جیسے پھل اور سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے اور انھیں یہ چیزیں کھلانا والدین کے لئے خاصا مشکل ہوتا ہے۔لیکن بہر حال بچوں کو یہ غذائیں کھلانا ضروری ہیں اس لئے ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کو صحت بخش کھانے کی طرف راغب کرسکتے ہیں۔

شیڈول بنائیں :

بچوں کے کھانے کا ایک شیڈول بنائیں اور جہاں تک ممکن ہو اسی پر عمل کریں۔اگر آپ کو باہر بھی جانا ہو تو صحت بخش غذائیںجیسے گاجر،دہی،پانی وغیرہ اپنے ساتھ رکھیں تاکہ بچوں کو بھوک لگے تو انھیں راستے سے فاسٹ فوڈ خرید کر دینے کے بجائے یہ غذائیں کھلا سکیں ۔اس کے علاوہ ریسٹورنٹ میں بھی صحت بخش غذائیں جیسے گرلڈچکن،بیک کئے ہوئے آلو اور پروٹین سے بھرپور سلاد دستیاب ہوتی ہے۔

کھانے کی تیاری میں بچوں کو شریک کریں:

بچے وہ چیزیں زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جن کو بنانے میں وہ خود بھی شریک ہوتے ہیں ۔ویسے بھی جب پوری فیملی مل کر کام کرتی ہے تو کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔لہٰذا ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو صحت بخش بھی ہوں اور ان کوبنانے میں بھی مزہ آئے۔ایسے کھانوں کی تیاری میں بچوں سے بھی کام لیں اس طرح وہ اپنی بنائی ہوئی چیز زیادہ دلچسپی سے کھائیں گے۔

اچھی شکل میں بنا کر دیں :

اکثر بچے سبزیاں کھانے سے گھبراتے ہیں ۔لیکن اگر انھی سبزیوں کو سینڈوچ بنا کر یا رول کی شکل میں پیش کیا جائے تو بچے اسے نہایت شوق سے کھائیں گے ۔سبزیوں اور پھلوں کی مکس سلاد بنائیںاس کے علاوہ یہ ڈریسنگ یا حمس کی شکل میں بھی سبزیاں ساتھ ملا کر دی جاسکتی ہیں۔


اس بارے میں جانئے : بچوں کی خوراک میں پالک شامل کرنے کی تراکیب

غیر صحت بخش غذائوں کو محدود کریں:

غیرصحت بخش غذائوں کو کم مقدار میں خریدیں ۔بچے کو غذائیت فراہم کرنے کے لئے سبزیوں میں میٹھا بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔جیسے سیب کی پھانکوں کو کیرامل سوس میں ،یا کیلے کو پی نٹ بٹر میں ،اور اسٹرابیری کو ڈارک چاکلیٹ میں بھی ملا کر دے سکتے ہیں۔

عمر کے لحاظ سے کھانے کو دیں:

بچے کی عمر اور ضرورت کے مطابق اسے کھانے کو دیں ۔کیونکہ ایک چھوٹے بچے کواپنے نوجوان بھائی کے برابر کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔آپ کے بچے کو کتنا اور کیا کھانے کی ضرورت ہے اس کے لئے ماہر اطفال آپ کی رہنمائی کرسکتا ہے۔

کم مقدار میں کھانا نکالیں:

جب بچہ اپنی پلیٹ اورچمچہ سنبھالنے کے لائق ہو جائے تو اس سے اپنا کھانا خود نکالنے کے کا کہیں تاکہ اسے اندازہ ہو کہ اسے اپنے لئے کتنا کھانانکالنا ہے۔
بچے کو پلیٹ میں سلیقے سے کھانا نکالنے پر شاباشی دیں۔اور اسے بتائیں کہ وہ مزید کھانا اسی وقت نکالے جب اسے اور بھوک لگ رہی ہو ۔

اپنی مرضی کا کھانے کی بھی اجازت دیں :

اکثر ایسا ہوتا کہ بچے کو جس چیز سے منع کیا جاتا ہے وہ اسے اتنا ہی زیادہ کھانا چاہتا ہے ۔اس لئے اسے بالکل روکنے کے بجائے کبھی کبھار کھانے کی اجازت دے دیں ۔
بچہ آپ کوجس طرح کھاتے ہوئے دیکھتا ہے اسی طرح خود بھی کھاتا ہے لہٰذا خود کو اپنے بچے کے لئے ایک ماڈل بنائیں ۔اور یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ آپ کو جو چیز ناپسند ہو وہ آپ کے بچے کو بھی پسند نہیں آئے گی ۔آپ کوکوئی چیز پسند ہو یا نہ ہو اپنے بچے کے سامنے ضرور رکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اسے کھانا پسند کرے۔


مزید جانئے : صحت بخش اسنیک


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...