خشک کھانسی کے لئے پرہیز اور علاج

37,260

بدلتے موسم کے ساتھ مختلف بیماریاں بھی جنم لینا شروع کر دیتی ہیں۔ خشک کھانسی نظام تنفس میں پیدا ہونے والے کسی نقص کے سبب ہوتی ہے۔گلے کی خرابی حلق کی سوزش یا سانس کی نالی میں ایک معمولی سا انفیکشن بھی خشک کھانسی کا سبب بنتا ہے۔ خشک کھانسی کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ یہ خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے چند دیسی ٹوٹکوں سے اسکا علاج ممکن ہے۔

کھانسی میں پرہیز

۱. ٹھنڈے پانی اور سوفٹ ڈرنک سے پرہیز کریں۔
۲. دودھ دہی اور پنیر کھانسی میں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔
۳. خشک کھانسی میں تیل میں تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کرنا چاہیے۔
۴. پالک کڑی اور مچھلی کے استعمال سے پرہیز کریں۔
۵. سگریٹ حالت عام اور خاص طور پر کھانسی کے دوران استعمال نقصان کا سبب بنتی ہے۔

خشک کھانسی کا دیسی علاج

۱. چھے بادام رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں صبح چھلکا اتار کے اس میں مکھن اور چینی ملا کے آمیزہ بنا لیں خشک کھانسی میں نہایت فائدے مند ہے۔
۲.خشک کھانسی میں بکری کا تازہ دودھ مصری ملا کے متاثرہ مریض کو دیں۔
۳.خشک کھانسی میں روزانہ صبح شام اونٹنی کے دودھ کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
۴.گوند کیکر، گوند کتیرا، نشاستہ رب السوس ہر ایک 50 گرام، قند سفید دو سو گرام، مغز بادام، مغز کدو، ہر ایک 30 گرام۔ ان تمام اجزا کو اچھی طرح کوٹ لیں اور روغن بادام کوٹ کے شامل کر لیں دن میں تین بار استعمال کریں۔
۵. مغز بادام چھلے ہوئے 12 گرام، بہدانا کتیرا 12 گرام، رب السوس 3 گرام، تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس سفوف بنائیں اور پاو بھر مصری عرق گاوزبان 100 گرام اس میں شامل کر لیں بوقت ضرورت مریض کو چٹائیں جلد آرام آ جائے گا۔

مزید جانئے :منہ کے کینسر کے بارے میں چند ضروری معلومات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...