ایئرپورٹ کے قریب رہائش کے 6 نقصانات
زیادہ تر شہروں میں ایئر پورٹ نسبتاً شہری آبادی سے تھوڑے ٖفاصلے پر ہی قائم کئے جاتے ہیں لیکن عوام اس کے آس پاس موجود علاقے میں رہائش اختیار کرنے کو پسند کرتے ہیں ۔ کیونکہ یہ علاقے شہر سے دور اور پرسکون معلوم ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ ایئرپورٹ کے نزدیک رہائش اختیار کرنا آپ کو سنگین طبی خطرات میں مبتلا کرسکتا ہے۔
بڑے جہاز بھاری مقدارمیں نائیٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کرتے ہیں جو قریب رہنے والے افراد کو دماغی کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے ۔
نیند کی کمی
شہر سے دور اور پرسکون رہائش کی خاطر لوگ ان علاقوں کا انتخاب تو کرلیتے ہیں لیکن ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے کام چلتا رہتا ہے اور پروازوں کی اڑان اور لینٖڈنگ کی مسلسل آوازیں آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے نیند میں خلل آتا ہے۔ صحت مند زندگی کے لئے پرسکون نیند بے حد ضروری ہے ۔
مزید جانئے : اچھی نیند کے لئے یہ کام کریں
کینسر کا خطرہ
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بڑے جہازوں سے خارج ہونے والی گیس گاڑیوں کے دھویں سے زیادہ خطرناک ہے بڑے جہاز بھاری مقدارمیں نائیٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کرتے ہیں جو قریب رہنے والے افراد کو دماغی کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے ۔
مزید جانئے :کینسر کی 7علامات جو اکثر نظر انداز ہوجاتی ہیں
اعصابی نظام کو نقصان
ایک تحقیق کے مطابق ایئر پورٹ کے قریب مستقل شور ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اعصابی نظام کوپہنچتا ہے اور یہ نقصان صرف رہائشی افراد کو ہی نہیں بلکے ایئر پورٹ پر کام کرنے والی افراد کو بھی متاثر کرتا ہے ۔
مزیدجانئے :اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج
سانس کی بیماری
جہازوں سے نکلنےوالا دھواں صحت مند انسان کو سانس کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے اسی طرح ہوائی جہاز سے نکلنے والا دھواں بھی قریبی علاقوں کے رہائشیوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہےاور اس علاقے کے رہا ئشیوں میں سانس کی بیماری ہونے کے خطرات نوے فیصد تک بڑھ جاتے ہیں ۔
مزید جانئے : سانس کی بیماری :علامات، بچاؤ اور ٹوٹکے
امراض قلب
ایئر پورٹ کے قریب رہنے والوں کو سب سے بڑا خطرہ دل کا دورہ یا اسٹروک کا ہے۔ مستقل شور شرابے اور فضائی آلودگی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے ایک طبی تحقیق کے مطابق جو افراد ایئر پورٹ کے نزدیک علاقے میں رہائش پذیر ہوتے ہیں ان میں دل کے دورے یا اسٹروک کے خطرات میں بیس فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے ۔
مزید جانئے :امراض قلب سے بچنے کے6اصول
بلڈ پریشر
ایک طبی رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ کے اطراف میں موجود رہائشی آبادی میں بلڈ پریشر کے مریضوں کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئیں ہیں۔ کیونکہ مستقل شور آپ کے دوران خون میں ۔تیزی لاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے
مزید جانئے : بلڈ پریشر سے زندگی بھر کے لئے نجات پانے کے مشورے