اچھی نیند کے لئے یہ کام کریں

15,279

کیا آپکو سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا آپ پر سکون نیند حاصل نہیں کر پاتے؟ تو آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جن کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

نیند کی کمی سے انسان نہ صرف دن بھر سست رہتا ہے اور اپنی ذمہ داریاں بہتر طورپر انجام نہیں دے پاتا بلکہ کم خوابی سڑکوں پر ہونے والے کئی مہلک حادثوں کی وجہ بھی بنتی ہے۔ اسی طرح کئی بار مشینوں پر کام کرنے والے بے خوابی کے مریض سنگین حادثات کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔

ماہرین نے چند ایسی تجویز مختص کی ہیں جن سے آپ پر سکون نیند حاصل کر سکیں گے۔

غذاؤں کا درست انتخاب

اخروٹ، بادام، شکر قندی، گرم دودھ، کیلے، کیوی ایسی غذائیں ہیں جنکا روزانہ استعمال آپکو پر سکون نیند کے حصول میں معاون کردار ادا کر سکتا ہے۔

چہل قدمی کریں

رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کریں یہ نہ صرف پرسکون نیند فراہم کریگی بلکے آپکی مجموئی صحت کے لئے بھی ضروری ہے۔

نیم گرم پانی سے نہائیں

رات کو نیم گرم پانی سے نہانے کی صورت میں آپکو جسم کی حرارت میں کمی محسوس ہو گی اور ماہرین کے مطابق جسم کے درجہ حرارت میں کمی نیند کی کیفیت طاری کر سکتی ہے۔

موزے پہنیں

صرف نہانہ وہ واحد نسخہ نہیں جو آپ پر نیند طاری کر دے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موزے پہننے سے آپ کی خون کی رگیں پھیل جاتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہتر ہوجاتا ہے جس کے باعث سونے میں مدد مل سکتی ہے۔

گہری سانس لیں

نیند نہ آنے کی صورت میں ہم مختلف زاویوں سے لیٹ کے نیند حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس میں بہت کم ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے مناسب انداز میں سانس لینے سے آپ کی مشکل ختم ہوسکتی ہے. چار سیکنڈ تک سانس کھینچیں پھر اسے سات سیکنڈ تک روکیں اور پھر اسے آٹھ سیکنڈ تک منہ کے ذریعے باہر نکالیں۔ آپ کا جسم اس مشق سے پرسکون ہوجائے گا اور سونے میں مدد ملے گی۔

سونے کا وقت مقرر کریں

اکثر یہ بات سامنے آئی ہے کے اگر ہم کوئی جسمانی مشقت کا کام انجام دیتے ہیں تو ہمیں تھکان محسوس ہوتی ہے اور اس تھکن کو دور کرنے کے لئے ہم بے وقت کچھ دیر کے لئے سو جاتے ہیں جو ہماری رات کی نیند کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

ایک گھنٹے کا وقفہ

اگر آپ پورا دن مصروف رہے ہیں تو پھر آپ کے دماغ کے لیے یہ بہت مشکل ہوگا کہ وہ آپ کی چاہت کے مطابق فوری طور آپکو پر سکون نیند فراہم کر دے۔ امریکی سائیکولوجسٹ جینٹ کینیڈی کے مطابق دن بھر کام کے بعد اپنے دماغ کو کم از کم ایک گھنٹہ وقفہ دیں جسے آپ پرسکون انداز میں گزاریں۔ اس کے بعد سونے کی کوشش میں آپ کو کامیابی مل سکتی ہے۔

موبائل فون کا معتدل استعمال

موبائل فون اور اس جیسے دوسرے آلات اب ہماری زندگی کا ایک فرد کی طرح حصہ بن چکے ہیں صبح اٹھنے سے لے کر رات کو سونے سے پہلے تک یہ ھمارے ساتھ ساتھ رتے ہیں لیکن ان آلات کو سونے سے ایک گھنٹے پہلے اپنے سے الگ کر دیں کیوں کے ان سے نکلنے والی روشنی آپکی نیند کو متاثر کرتی ہے۔

ذہنی دباؤ کم کریں

اگر بستر پر 15 منٹ تک لیٹے رہنے کے بعد بھی نیند آتی محسوس نہ ہوتو آنکھیں بند کر کے لیٹے رہنے کی بجائے کوئی ایسا کام شروع کریں جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آئے اور آپ سکون محسوس کریں۔ مثلاً کچھ پڑھیں یا کچھ لکھیں۔ تاہم ٹیلی ویژن دیکھنے سے احتراز کریں۔

مزید جانئے :آنکھ میں دانہ نکل آئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...