سورج کی روشنی، 5بیماریوں سے بچاؤ
یوں تو قدرت کی ہر نعمت ہی صحت اور زندگی کے لیے انمول تحفہ ہے لیکن بات سور ج کی روشنی کا ذکر کیا جائے تو یہ بہت سی نعمتوں میں بازی لے جاتا ہے۔صبح جگمگاتا ہوا نمودار ہوتا ہے ، دن بھر اپنے رنگ جماتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ اپنا سفر تمام کرلیتا ہے۔۔۔عقل مند انسان اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ اس کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہی نہیں۔
24گھنٹوں میں روشنی اور اندھیروں کا دورانیہ انسانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ انسان کی اندرونی گھڑی کو درست رکھتا ہے۔جب کہ مصنوعی روشنیوں کی زد میں رہنے والی کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔جن بیماریوں میں سورج کی روشنی مفید ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
1۔کینسر
ایک تحقیق کے مطابق کینسر اور خاص طور پر چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ وٹا من Dکی کمی ہے۔۔۔اگر سورج کی روشنی میں کچھ وقت گزار کے یہ وٹامن حاصل کرلیا جائے تو چھاتی کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔
2۔بلڈ پریشر
جو لوگ سورج کی روشنی سے خود کو بچاتے ہیں ان میں دل اور بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔۔۔سورج کی روشنی سے دل کی شریانیں کھل جاتی ہیں اور بلڈ پریشر کسی حد تک نارمل رہتا ہے۔
3۔الزائمرز
دن بھر سورج کی روشنی اور رات کو اندھیرے میں وقت گزارے سے ایک خطرناک بیماری الزائمرزکی شدت کم ہو جاتی ہے۔
4۔جلد کی بیماری
اگر کوئی سورج کی روشنی سے اس کی گرمی سے مکمل طور پر بچنا شروع کردے تو اس کی جلد پر اس کے اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں ، اور جلد پیلی پڑنے لگتی ہے۔
5۔دل کا دورہ
سورج کی روشنی حاصل کرنے سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
مزید جانئے :تھکن دور بھگانے کے مفید ٹوٹکے