تھکن دور بھگانے کے مفید ٹوٹکے

16,540

آج کل ہر دوسرا شخص نڈھال اور تھکاوٹ کا شکار نظر آتا ہے، یہ علامت اب اتنی عام ہوتی جارہی ہے کہ ڈاکٹروں نے اب اس کے لیے ایک مخفف ٹائرڈ آل دا ٹائم استعمال کرنا شروع کردیا ہے، لیکن ماہرین نے کچھ ایسے طریقے بھی وضع کیے ہیں جن کو اپناکر آپ احساس تھکاوٹ سے بچ سکتے ہیں۔

تھکن کی وجوہات

دینٹ جارج ہسپتال کی سربراہ ماہر غذا کیتھرین کولنز کا کہنا ہے کہ پورے دن میں چھ سے آٹھ گلاس پانی انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہے، اس میں کافی اور چائے یا دوسرے سیال مشروبات جیسے جوس وغیرہ بھی شامل ہیں، کیونکہ ا گر مناسب اور معقول سیال جسم کو نہ ملے تو یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور اسی طرح دماغ کو آکسیجن پہنچنے کا عمل بھی سست پڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے تھکاوٹ کا احساس ہونے لگتا ہے، ہر فرد کتنا پانی یا دوسرے مشروبات لے سکتا ہے، اس کا انحصار ان کی اپنی ضرورت اور برداشت پر ہے، کیونکہ پانی کی زیادتی بہت سارے لوگوں کو تیزابیت کا شکار کردیتی ہے، پورے دن میں 6 سے 8 گلاس پانی کی اہمیت یوں بھی ہیں کیونکہ دن بھر میں کم از کم 3 سے 4 بار پیشاب کی صورت میں جسم سے پانی خارج ہوجاتا ہے اور اگر جسم میں پانی کی مناسب مقدار نہ ہوں تو کئی دوسرے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ کافی انسانی صحت کے لیے اتنی فائدہ مند نہیں ہوتی جتنا کہ پانی، اس میں ایسے مادے پائے جاتے ہیں جوکہ فرد کو چست کردیتے ہیں اور بلڈ پریشر کو مناسب حد تک بڑھا دیتے ہیں۔

مفیدٹوٹکے

* وٹامن بی کی آٹھوں اقسام انسانی جسم کو فعال اور مستعدرکھنے کے لیے ضروری ہیں خاص طور پر وٹامن B5,B1,B3 اور B6 انتہائی اہم اور لازمی ہے، کیونکہ یہ غذا کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں۔ انڈے، میوے، پنیراور چکن میں وٹامن بی پایا جاتا ہے۔
* دن بھر میں تیس سے چالیس منٹ کا قیلولہ آپ کی توانائی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ طبی طور پر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تیس منٹ کا قیلولہ قوت حاصل کرنے میں اور طبیعت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
* نیند سے بیدار ہوتے ہی ایک دم کھڑے ہوکر کسی سرگرمی میں مصروف نہ ہوجائیں اٹھنے کے بعد کم از کم پندرہ منٹ اپنے آپ کو دیں تاکہ آپ کے حواس مکمل بیدار ہوجائیں۔
* انسانی جسم کو مناسب قدرتی روشنی کا نہ ملنا بھی طبیعت میں سستی، تھکاوٹ اور بے سکونی کی ایک وجہ ہے۔ اگر دفتر میں آپ کی میز کھڑکی کے قریب نہیں تو کم از کم پورے دن میں 30 منٹ کے لیے اپنے جسم کو قدرتی روشنی سے روشناس کرائیں۔
* ٹی وی اور لیپ ٹاپ میں سے نکلنے والی نیلی شعائیں طبیعت کو مضمحل بناتی ہیں کوشش کریں کہ رات کو سونے سے دو گھنٹے پہلے ٹی وی مت دیکھئے اور اپنے لیپ ٹاپ کی روشنی کو بھی ہلکا کردیں۔
* قدرتی اور تازی غذا استعمال کریں کیونکہ اس سے جسم میں توانائی کی سطح برقرار رہے گی، کوشش کریں کہ بران بریڈ اور بران رائس استعمال کریں اور پلیٹ کو کھانے سے لبالب نہ بھریں کیونکہ زیادہ کھانا بھی انسان کو سستی اور تھکاوٹ کا شکار کردیتا ہے۔

مزیدجانئے :پیروں کی تھکن دور کرنے کی 4ورزشیں
* پورے دن میں مناسب پروٹین ضرور لیں جو تقریباً پچاس گرام ہوتا ہے، یہ تھکان سے لڑتا ہے یہ خون میں گلوکوزکی مقدار کو متوازن رکھتا ہے اور موڈ اور توانائی کو بڑھانے والیہارمونز پیدا کرتا ہے۔
* جدید زندگی دباؤ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے کھل کر سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے اور مناسب سانس لینے کے لیے خاصا زور لگانا پڑتا ہے، ذہنی دباؤ اور بے چینی کے اہم اسباب سانس لینے کے عمل میں گھٹن، تھکن اور نیند کے بگڑے ہوئے طریقے ہیں اگر آپ ایسی کسی قسم کی صورتحال کا شکار ہیں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں ۔
* بے شمار تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کو سونگھنے سے مستعدی اور چستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2005ء میں ایک تحقیق ہوئی جس میں چند لوگوں کو ایک اندھیرے کمرے میں پودینے کی خوشبو سے ملتی جلتی ایک مہک سونگھائی گئی جس کی وجہ سے بہت جلد وہ لوگ نیند میں چلے گئے ۔

مزید جانئے :سورج کی روشنی، 5بیماریوں سے بچاؤ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...