آج بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

703

آج دنیا بھر میں بینائی کا دن منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصدلو گوں میں بینائی کے مسائل ،نظر کی کمزوری اور نابینا پن سے بچاؤ کا شعور پیدا کر نا ہے۔

ہرسال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو بینائی سے آگاہی کا دن منا یا جا تا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تقریباً 90 فیصد نابینا افراد کا تعلق کم آمدنی کے حامل ممالک سے ہے۔دنیا بھرمیں اٹھا رہ کروڑ افراد برو قت تشخیص نہ ہونے کے باعث نا بینا پن کی جانب جارہے جن کی تعداد 2020 تک 36 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین چشم کے مطابق بڑھتی عمر،شو گر اور وٹامن اے کی کمی بینائی کی کمزوری کی بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں 66فیصد لوگ مو تیا،6 فیصد کالے پانی اور 12 فیصد بینائی کی کمزوری کا شکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 80فیصد نابینائی بیماریاں قابل علاج ہو تی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 2سو پچاسی ملین افراد نظر کی کمزوری اور نابینا پن کا شکار ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ گزشتہ 20سال میں انفیکشن کے باعث نابینا ہونے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو کم سے کم 6ماہ میں ایک بار آنکھوں کا معائنہ ضرور کروانا چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...