آنکھ میں دانہ نکل آئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

59,540

آئل گلینڈ بلاک ہونے کی وجہ سے آنکھ پر خصوصاًپلکوں کے آس پاس سرخ رنگ کا دانہ نکل آتا ہے ۔ یہ دانہ بیکٹیریاز کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔ اکثر ان دانوں کاصحت (health) پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا ہے اور کسی طبی علاج کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن اس کا ہونا چہرے پر بد نما لگتا ہے اور تکلیف کا باعث بھی بنتا ہے ۔ آنکھ کا دانہ خود ہی ٹھیک بھی ہوجاتا ہے لیکن اگر صفائی کا خیال اور احتیاط نہ رکھی جائے تو یہ بگڑ کر بینائی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔

احتیاط

آنکھ میں دانہ ہوجائے تو آنکھ کو مسلنے سے گریز کریں ۔ ماہرین اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہیں ۔ ایساکرنے سے آپکی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔اگر ایسا کرنا ضروری ہے تو پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں پھر نرمی سے آنکھوں پر انگلیوں کی مدد سے مساج کریں۔

فوری تدابیر

*آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوئیں ۔
*آنکھوں کو بہتے پانی سے دھوئیں یعنی نلکے کے نیچے آنکھ کر لیں ۔
*کپڑا نیم گرم کر کے آنکھ پہ رکھ لیں۔
*شہد کو سرمے والی سلائی کی مدد سے آنکھوں میں لگائیں۔
*عرق گلاب آنکھوں میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کرلیں ۔

چند مفید ٹوٹکے

ہلدی

ہلدی ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے ایک چائے کا چمچ ہلدی کو دو کپ پانی میں ڈال کے اتنا ابالیں کے پانی آدھا رہ جائے اس محلول کو بریک کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے پرآئی ڈراپر کے ساتھ دن میں تین بار آنکھوں میں ڈالیں ۔

دھنیے کے بیج

ایک چائے کے چمچ دھنیے کے بیج کو ایک کپ پانی میں ڈال کے ابالیں پانی کو ٹھنڈا کر لیں چوبیس گھنٹے میں تین بار اس پانی سے آنکھ کو دھویں۔

ٹی بیگز

ٹی بیگز کو گرم پانی میں ڈالیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور آنکھ پر لگیں دانہ ٹھیک ہو جائے گا۔

ایلوویرا کے پتے

آنکھ کے دانے کے لئے ایلوویرا کا پتا انتہائی مفید چیز ہے۔ایلوویرا کو کاٹ کر اس کے مادے کو آنکھ میں دانے والی جگہ پر لگائیں جلد اپنی مشکل سے نجات پائیں۔

گرم پٹی

کسی صاف کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر اسے اپنی آنکھ پر دانے والی حصے پر لگائیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو۔گرم پٹی کو 5سے10منٹ تک آنکھ پر لگا رہنے دیں، اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا دانہ جلد ٹھیک ہوجائے گا بلکہ آپ کو وقتی سکون بھی ملے گا۔

آلو

ایک آلو کو اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں اسے کسی باریک کپڑے میں ڈالیں اور کپڑے کو آنکھ پر چند منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آنکھ کو نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل دن میں دو سے تین بار کریں۔

امرود کے پتے

امرود کے چند پتوں کو دھوئیں اور گرم پانی میں بھگوکر آنکھ کے اوپر لگائیں۔ دس منٹ تک لگارہنے دیں یہ عمل بھی دن میں دو سے تین بار کرنے سے آپ کادانہ ٹھیک ہوجائے گا۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...