
اسٹروک
مختصرجائزہ
اسٹروک stroke ایک طبی ہنگامی صورتحال ہے جس میں دماغ کوخون کی فراہمی منقطع ہوجاتی ہے یانمایاں طورپرکم ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے دماغ کے خلیات آکسیجن اورغذائی اجزاء سے محروم ہوجاتے ہیں۔اس عمل کے چند منٹ بعد ہی دماغ کے خلیات مردہ ہونے لگتے ہیں۔یہ ایک ہنگامی صورتحال ہوتی ہے ۔اسی لئے جتنی جلدی ممکن ہواس سے نمٹنے کے لئے امدادی کاروائی کرنی چاہئے۔
وجوہات (stroke)
اسٹروک stroke دوقسم کے ہوتے ہیں:
1۔اسکیمیک اسٹروک
2۔ہیمرج اسٹروک
دونوں قسموں کے اسٹروک کی وجوہات مختلف ہیں۔
1۔اسکیمیک اسٹروک stroke میں دماغ کو خون ،آکسیجن اورغذائی اجزاء کی فراہمی میں نمایاں طورپرکمی واقع ہوتی ہے۔یہ اس وقت ہوتاہے جب خون کی شریانوں میں رکاوٹ آجاتی ہے۔جیسے: شریان میں خون جم جانا،انجماد خون(خون یاچربی کے لوتھڑے)
2۔ہیمرج اسٹروک اس وقت ہوتاہے جب دماغ میں زیادہ بلیڈنگ ہوتی ہے۔جس کے نتیجے میں دماغ تازہ خون اورآکیسجن سے محروم ہوجاتاہے۔مندرجہ ذیل وجوہات کے سبب ہیمرج اسٹروک ہوسکتاہے۔
٭ناقابل کنٹرول ہائی بلڈ پریشر
٭خون پتلاکرنے کااضافی علاج
٭خون کی شریانوںکی دیواروں پرکمزورمقامات
علامات
جس شخص کواسٹروک کاخطرہ لاحق ہوتو اس سلسلے میں زیادہ ہوشیاررہنے کی ضرورت رہتی ہے۔اس کی چند علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭بولنے اورسمجھنے میں دشواری
٭فالج،چہرہ،ہاتھ اورپاؤں کاسن ہوجانا
٭نظرکی پریشانی
٭سردرد
٭چلنے میں دشواری
تشخیص وعلاج
علاج کی بہترین منصوبہ بندی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسٹروک کی قسم کاتعین کیاجائے۔اسٹروک کی تشخیص اوراس کی قسم کااندازہ مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جاسکتاہے:
٭مناسب طبی معائنہ اورتشخیص
٭خون کاٹیسٹ
٭دماغ کاسی ٹی اسکین
٭دماغ کاایم آرآئی
٭کیروٹڈ (شریان )الٹراساؤنڈ
٭دماغی انجیوگرام
٭ایکوکارڈیوگرام
٭اس کے علاج کے لئے I/V انجیکشن پلازمینوجن ٹشوز کومحرک کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
٭اسٹینٹ ریٹریورسے کلاٹس کوریمووکرنا
٭شریان کاآپریشن
٭سرجیکل کلپنگ