اسہال یا ڈائیریا

609

مختصرجائزہ

اسہال Diarrhea کی بیماری باربارپتلے اورپانی جیسے اسٹول(دست) کاآناہے۔یہ ایک عام علامت ہے اوریہ مرض چند دن کے اندرخودہی ٹھیک ہوجاتاہے۔تاہم بعض اوقات اگریہ مرض لمبے عرصے تک لاحق رہے تو سنگین بیماریوں اورپیچیدگیوں کی طرف اشارہ کرتاہے۔

وجوہات

ڈائیریاایک بہت عام علامات ہے۔اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ان میں سے بعض وجوہات درج ذیل ہیں:

٭بیکٹیریل انفیکشن

٭وائرل انفیکشن

٭طفیلئے انفیکشن

٭ادویات

٭لیکٹوز عدم برداشت

٭فرکٹوز عدم برداشت

٭مصنوعی سویٹنرز

٭مرض شکم

٭انفلیمیٹری باؤل کے امراض

٭پیٹ کی سرجری

علامات

ڈائیریابذات خود ایک علامات ہے۔لیکن چند دیگرعلامات جواس سے منسلک ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

٭پتلے پانی جیسے دست

٭پیٹ میں مروڑ

٭پیٹ میں درد

٭بخار

٭دست میں خون آنا

٭اپھارہ

٭متلی

٭فوری طورپرحاجت روائی کااحساس

تشخیص وعلاج

ڈائیریا کی بنیادی وجہ کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ اورطریقہ کارپرعمل کیاجاسکتاہے:

٭خون ٹیسٹ

٭اسٹول ٹیسٹ

٭فلیکسیبل سگمائیوڈواسکوپی

٭قولون اسکوپی

٭اینڈواسکوپی

ڈائیریاکاعلاج بہت آسان ہے۔ اکثرمعاملات میں یہ بغیرکسی علاج کے چند دنوں میں خود ہی ٹھیک ہوجاتاہے۔شدت مرض کی صورت میںعلاج کے طورپرپانی کی کمی کودوراور اینٹی بائیوٹکس کااستعمال کیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...