ایچ پی وی انفیکشن

904

مختصرجائزہ

ایچ پی وی انفیکشن کی وجہ سے جلد پرچھوٹے اورمتعدد مسے نکل آتے ہیں۔ایچ پی وی کی کئی اقسام ہیں۔جس کے نتیجے میں جسم کے مختلف حصوں پر مسے نکل آتے ہیں۔ایچ پی وی کی کچھ اقسام خواتین میں مخصوص سرویکل کینسرکاسبب بنتی ہیں۔

وجوہات

ایچ پی وی عام طورسے جلد کے ذریعے منتقل ہوتاہے۔جسم پرموجود مسوں کے مطابق اس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔اس کی مختلف اقسام کی وجوہات یہ ہیں:
٭جنسی تعلقات
٭اورل سیکس
٭مسوں کوہاتھ لگانے سے

علامات

زیادہ ترایچ پی وی انفیکشن کی علامات واضح نہیں ہوتی ہیںکیونکہ جسم کامدافعتی نظام ان سے لڑنے کے لئے کافی ہوتاہے۔کبھی کبھی انفیکشن ایچ پی وی کی قسم پرمنحصرہوتاہے۔بعض اوقات انفیکشن کے سبب جلد پرمسے نکل آتے ہیں۔جسم کے جن مختلف حصوں پرمسے نکل سکتے ہیں وہ یہ ہیں:
٭جینیٹل مسے– بیرونی نظام تناسل پر(عضوتناسل،فرج،شفتین فرج،اندام نہانی)
٭عام مسے– ہاتھ ،کہنی اورانگلیوں پر
٭پاؤن کے تلوے کے مسے– پاؤں کی ایڑھیوں پر
ایچ پی وی کی کچھ اقسام خواتین میںسرویکل کینسرکاسبب بن سکتی ہیں۔ایچ پی وی کی ان مخصوص اقسام کی روک تھام ویکسینیشن کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص جسم پرموجود مسوں کی جانچ کے بعد کی جاتی ہے۔تاہم اس کی تشخیص کے لئے کسی مخصوص ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔اگرظاہری طورپرمسے نظرنہ آتے ہوں توان کی شناخت کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں:
٭ونیگرسولوشن ٹیسٹ
٭پیپ ٹیسٹ
٭ڈی این اے ٹیسٹ
اس کاعلاج سادہ اورآسان ہے جودواؤں یاسرجری کے ذریعے کیاجاتاہے:
٭سیلیسیلک ایسڈ(مرہم یاپاؤڈرکاجلد پروقتی اطلاق)
٭امیکیموڈ(مرہم یاپاؤڈرکاجلد پروقتی اطلاق)
٭پوڈوفلوکس(مرہم یاپاؤڈرکاجلد پروقتی اطلاق)
٭ٹرائی کلوریسیٹک ایسڈ
٭نائٹروجن لکوڈکے ذریعے مسوں کومنجمد کرنا
٭مسے ہٹانے کے لئے جراحی
٭الیکٹرک کرنٹ کے ذریعے مسوں کوجلانا


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...