سردیوں میں شادی ہوتو جلد کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

24,827

شادی کے موقع پر لڑکیوں کے لئے جلد کے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔خصوصاً شادی اگرسردیوں میں ہوتو سردی اور خشک موسم کے باعث جلد روکھی اور بے جان ہوجاتی ہے۔اب آپ پریشان نہ ہوں اگر آپکی شادی ہونے والی ہے تو آپ باقاعدگی سے ان ٹپس پر عمل کریں نتائج دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی۔لیکن چہرہ کہ ساتھ ساتھ گردن پر بھی ایپلیکیشن ضرور کریں۔

اپنی جلد اور اپنی سہولت کے مطابق انمیں سے کوئی بھی طریقہ کار اپناکر اس پریشانی سے نجات پائیں۔ساتھ ساتھ پانی زیادہ سے زیادہ اور رات میں دودھ ضرور پئیں۔

۱۔خشک جلد سے نجات

بیسن دوچمچ،کریم ایک چمچ چاہے گھر کے دودھ کی ہی لے لیں۔شہد ایک چمچ،لیموں ایک چوتھائی چمچ یہ تمام اجزاء ملاکر روزانہ چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد صرف سادہ پانی سے منہ دھولیں۔بعض اوقات زیادہ خشکی کی وجہ سے جلد متاثر ہونے لگتی ہے اور جلد پر چھائیاں پڑ جاتی ہیں ۔ان سے نجات پانے کے لیے لازما کریم تین ہفتوں تک باقائدگی سے لگائیں ۔

۲۔نرم وملائم جلدکے لئے

بیسن کو پہلے ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔پھر اسمیں ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر،اور اگر آپکی جلد خشک ہے تودودھ،آئلی ہے تولیموں،اور سن برن ہے تودہی اور اگر نارمل ہوتو صرف سادہ پانی سے پیسٹ بناکر صابن کی جگہ اس آمیزہ سے منہ دھوئیں۔مساج اور رگڑنے سے گریز کریں۔صابن کے استعمال سے جلد مزید خشک ہوتی ہے۔

۳۔نیچرل اسکن بلیچ

اشتہاری بلیچ سے جلد کھردری اورخشک ہوجاتی ہے۔اسی لئے کوشش کریں کہ جب آپکی شادی نزدیک ہوتو ان کا استعمال کرنے کے بجائے مولی کو کدوکش کریںیا اسکا رس نکالیں اور چند قطرے لیموں کارس اور زیتون کا تیل ایک چمچ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔چہرہ اورگردن پرآدھے گھنٹے تک لگانے کے بعد دھولیں۔اس سے اسکن بلیچ بھی ہوگی اورجلد خشک بھی نہیں ہوگی۔

۴۔نیچرل ماسک

ایک انڈے کی سفیدی ،اورنج جوس دو چمچ،شہد ایک چمچ،کارن فلار دوچمچ ان تمام اجزاء کو ملالیں اور چہرے پر لگائیں۔

۵۔خوبصورت نرم جلد

جو اور مکئی کاآٹادو کھانے کے چمچ،بادام کاتیل ایک چمچ،کینو آدھا چھلاہوا، لیموں کارس ایک چمچ،براؤن شوگر دو چمچ انھیں اچھی طرح مکس کرلیں پیسٹ بنانے کے لئے ضرورت پڑے توپانی یا عرق گلاب کا استعمال کریں۔
اسکے بعد چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے توبیسن اور حسن یوسف کو ملاکر گھول لیں اور اسکی مدد سے چہرے کو صاف کریں۔رگڑیں نہیں۔ نہ صرف جلد نرم بلکہ صاف چمکدار اور غیر ضروری بال بھی ختم ہوجائیں گے۔

۶۔جلد کونرم کرنے کے لئے صابن

آدھا کپ مسور کی دال رات بھر بھگوکر باریک پیس لیں۔گیندے کے سوکھے پھول دو اور کچادودھ دو کھانے کے چمچ،ٹی ٹری آئل ایک چمچ نہ ہوتو نہ ڈالیں۔ان تمام اجزاء کر مکس کرکے سوپ ویکس مارکیٹ میں دستیاب ہے اسمیں ان تمام اجزاء کو پکالیں۔اور کسی بھی سانچے میں ڈال دیں جب جم جائے تو صابن کی جگہ اسے استعمال کریں۔

۷۔ جلدکو نرم اورچمکداربنانے کے لئے

پالک کارس،مکھن،ناریل کاپانی اور لیموں کارس ایک ایک چمچ لے کر روزانہ رات میں پندرہ منٹ لگاکر منہ دھولیں۔

اس بارے میں جانئے : حمل سے پہلے دُبلا ہونا ضروری ہے

۸۔باڈی مساج

آدھاکپ جو کاآٹا لے کر ململ کے کپڑ ے میں پوٹلی بنالیں۔پھر اس پوٹلی کو کچے دودھ میں بھگوکرہفتے میں میں کم از کم تین بار نہانے سے پہلے اس پوٹلی سے مساج کریں۔اس سے اسکن میں نمایا فرق آئے گا۔

۹۔خشک جلد سے مکمل نجات

خشک جلد سے نجات کے لئے کوئی بھی آئل جیسے بادام،ناریل یازیتون کے تیل یا پھر دودھ کی بالائی سے مساج کریں۔

۱۰۔ہاتھ پیروں کی صفائی

چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ پیروں کی جلد کا بھی اچھا ہوناضروری ہے۔اسکے لئے آپ چاول کاآٹادوچمچ،چاول کی بھوسی ایک چمچ،صندل پاؤڈر ایک چمچ،حسن یوسف ایک چمچ،اور لیمن جوس کو اچھی طرح دودھ یا عرق گلاب سے ملالیں۔پھر اس سے اپنے ہاتھ پیروں کی اسکربنگ کریں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...