توند کی چربی گھلانی ہے تو سونے سے پہلے یہ مشروبات استعمال کیجئے
جسمانی وزن میں کمی لانا بہت مشکل کام ہے، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں کہ چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں بھی موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ان چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے مشروب کی شکل میں پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ اس سےجسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے، ان مشروبات کو بنانے کا طریقہ جانئے
کھیرے اور لیموں کا جوس
اجزاء
ایک لیموں
دو کھیرے
ایک مالٹا
حسب ذائقہ شہد
پودینہ حسب ذائقہ
ایک لیٹر پانی
طریقہ کار
ایک کھیرے کو بلینڈر میں ڈال کر جوس بنالیں جبکہ دوسرے کے ٹکڑے کرلیں، اب مالٹے اور لیموں کا عرق نکال لیں، اب جوس، کھیرے کے ٹکڑوں اور شہد کو کسی جگ میں ڈال کر مکس کرلیں۔ اسے مشروب کو پودینے کے پتوں سے سجالیں۔
میتھی دانے کا پانی
اجزاء:
میتھی دانے کی کچھ مقدار
ڈیڑھ کپ پانی
طریقہ کار
پانی کو برتن میں ابالیں اور پھر اس میں ہاون دستے سے پسے ہوئے میتھی دانے کو ڈال دیں، برتن کو ڈھانپ دیں اور 3 سے 5 منٹ تک بیج پانی کی گہرائی میں جانے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد چھلنی کے ذریعے چھان کر کپ میں ڈالیں اور پی لیں۔
دارچینی کی چائے
اجزاء :
دارچینی کا ایک ٹکڑا (3 انچ کا)
ڈیڑھ کپ پانی
طریقہ کار
ڈیڑھ کپ پانی کو برتن میں ڈالیں اور پھر اس میں دارچینی کا اضافہ کرکے برتن ڈھکن سے ڈھک دیں۔ درمیانی آنچ میں پانی کو 15 سے 25 منٹ تک ابالیں اور پھر 15 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔