بھنڈی کھائیں صحت مند بن جائیں

9,869

بھنڈی ایسی سبزی ہے جو لگ بھگ ہر موسم میں ہی دستیاب ہوتی ہے اور گوشت کے ساتھ سالن والی پکائی جائے یا اس کے بغیر، مزیدار ہی ثابت ہوتی ہے۔اسی طرح اس میں مصالحہ بھر کر بھی پکایا جاسکتا ہے او ر تو اورر یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتی ہے، جس کی وجہ اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور فائبر کی موجودگی ہے۔

بھنڈی کے فوائد درج ذیل ہیں۔

 

بینائی کے لئے فائدے مند

بھنڈی وٹامن ے اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے بیٹا کیروٹین، لیوٹین وغیرہ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ عمر بڑھنے سے آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی کو روکنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ موتیا کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے

اینٹی آکسائیڈنٹس بھنڈی کو ایسی فائدہ مند سبزی بناتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے جسم میں خون کے سفید خلیات بننے میں مدد ملتی ہے جو کہ انفیکشن کے خلاف لڑتے ہیں۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


وٹامنز سے بھر پور

اس سبزی میں متعدد وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، جیسے وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین ہے، وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ زخم جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

بھنڈی کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہے، بھنڈی کے ساتھ مچھلی یا کیلے وغیرہ کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو زیادہ بہتر بنادیتا ہے۔

تھکاوٹ بھگائیں

اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیاتی کی وجہ سے بھنڈی جسمانی توانائی کی سطح بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مسلز کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

تناؤ سے نجات دلائے

بی وٹامن یا فولیٹ ڈوپامائن بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے قدرتی طور پر مزاج خوشگوار ہوتا ہے، جس سے ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے، جبکہ دماغی طاقت بھی بڑھتی ہے۔

نظام ہاضمہ کی بہتری کے لئے

اپنی غذا میں بھنڈی کا اضافہ کرکے آپ نظام ہاضمہ کو مضبوط بناسکتے ہیں، جس کی وجہ اس میں موجود فائبر ہے جو کہ غذائی نالی سے غذا کے گزرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ قبض وغیرہ کا خطرہ کم کرتا ہے۔، اسی طرح یہ نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل جیسے گیس، پیٹ پھولنے یا درد وغیرہ کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں

بھنڈی پوٹاشیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے جو کہ دوران خون کو ٹھیک رکھنے والا جز ہے۔ بنیادی طور پر پوٹاشیم جسم میں سیال کے تناسب کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ سوڈیم کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ خون کی شریانوں اور جوڑوں کو ریلیکس کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کا نظام مضبوط ہوتا ہے۔

بے وقت بھوک سے دور رکھیں

بھنڈی میں موجود حل نہ ہونے والی فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے، جس کے باعث دن بھر میں بے وقت منہ چلانے کا امکان کم ہوتا ہے اور جسمانی وزن کو اعتدال میں رکھنا یا کمی لانا ممکن ہوجاتا ہے۔

کینسر کی روک تھام

بھنڈی میں فولیٹ موجود ہوتا ہے جو خون کے سرخ خلیات بنانے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے کی مرمت اور استحکام میں مدد دیتا ہے، یہ طاقتور وٹامن خلیات کی معمول کی نشوونما کو بھی یقینی بناتا ہے، جس سے مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :مصروف زندگی میں فٹ رہنے کے 8 طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...