لیموں کے فوائد بے شمار

3,234

گرمیاں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آچکی ہے اس گرمی کو مات دینے کے لئے کئی طریقے کے مشروبات کا استعمال کیا جارہا ہے بالخصوص لیموں کے مشروبات کا۔لیموں کے چھلکے ہوں، عرق، جوس یا شربت ہو یہ تمام چیزیں گرمی کی کمی کا احساس دلاتے ہیں، وہیں یہ دیگر طبی فوائدبھی پہنچاتے ہیں۔لیموں نہ صرف گرمیوں کا توڑ کرتا ہےبلکہ اس کے کئی طبی فوائد ہیں، مگر ہم یہاں چند ایسے فوائد بتا رہے ہیں، جو آج کل کے بڑے طبی مسائل ہیں، اور لیموں کا استعمال ان بیماریوں یا مسائل میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

وزن کی کمی میں مددگار ہے لیموں

وزن میں کمی کرنے کے کئی طریقے ہیں، مگر اس کا ایک عام طریقہ سلوبل پیکٹن فائبر کا ہے، جو پیٹ کے نظام کو درست کرنے اور کولیسٹرول کی مقدار کو محدود کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔لیموں میں ہاضمے کے نظام کو درست کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کی خصوصیات شامل ہیں، مگر اس طریقے کے لیے لیموں کا جوس پینے کے بجائے اس کا عرق استعمال کیا جائے، یا اس کے چھلکوں سے استفادہ حاصل کیا جائے تو بہتر ہے۔

گردوں کی پتھری میں مددگارہے لیموں

لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ، پوٹاشیم، کیلشیئم اور دیگر جزیات مل کر گردوں میں پتھری کی پیدائش کو روکتے ہیں۔لیموں کے جوس،عرق یا چھلکے کا یومیہ استعمال پیشاب کی صلاحیت کو بڑھادیتا ہے، جس سے کڈنی میں خرابی پیدا ہونےکے امکانات کم ہوتے ہیں۔تو لیموں پانی سے لطف اندوز ہوں مگر کوشش کریں کہ اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں کیونکہ اس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خون کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ہے لیموں

لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں مگر یہ آئرن کی طاقت کو ضرور بڑھاتا ہے جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے۔ آئرن سے بھرپور غذاؤں میں لیموں کو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ہے لیموں

تحقیق کے مطابق ہلکے پھلکے فروٹ اور ہری سبزی کینسر کے خطرات کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں، تاہم سیٹرک ایسڈ کے حامل فروٹ بھی ایسے خطرات کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔لیموں میں شامل لیمونین، بیٹا کراپٹوکسینتھن، ہیسپیریڈن اور نیرنگینین نامی جزیات کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

 

ہاضمے اور پیٹ کی بیماریوں میں مددگار ہے لیموں

لیموں میں ایسے جزیات پائے جاتے ہیں جو اسپغول میں موجود ہوتے ہیں، یہ جزیات جہاں کولیسٹرول اور پیٹ کے اندرونی گوشت کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، وہیں یہ ہاضمے کا نظام بھی درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

لیموں کےمزید فوائد

اس کے علاوہ لیموں مزاج کو خوشگواربناتا ہے، سانس کو تازہ رکھتا ہے ، جلد کی صحت کو بہتر کرتا ہے اور فالج کے خطرات کو کم کرنے سمیت دیگر طبی فوائد بھی پہنچاتا ہے۔تاہم لیموں کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین طب کے مطابق لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اس لیے لیموں کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...