طب نبوی ﷺ میں کلونجی کی اہمیت اور مختلف بیماریوں کا علاج

30,656

کلونجی کا پودا جھاڑیوں کی طرح آدھا میٹر اونچا ہوتا ہے۔ جس میں نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ یہ پودا اصل میں اٹلی اور ترکی میں پایا جاتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے کلونجی کو ہر بیماری کے لئے شفاء قرار دیا ہے ۔

حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷺ کو یہ فرماتے سنا
کالے دانے میں ہر بیماری سے موت کے سوا شفاء ہے ۔اور کالے سانے شونیز کے ہیں
( بخاری ومسلم )

تم اپنے اوپر کالے دانوں کو لازم کرلو کہ ان میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے
(اب ماجہ)

کلونجی میں بے شمار فوائد موجود ہیں۔ یہ بھڑ کے زہر کے اصل کو زائل کردیتی ہے ۔ جسم کے ہر حصے کو مضبوط بناتی ہے ۔ حیض کے معاملات کو بہتر بناتی ہے۔ ماں کے دودھ میں اضافہ کا باعث ہے ۔ پیشاب کی تکلیف میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ زکام، فالج ، درد شقیقہ ، نسیان اور گھبراہٹ میں مفید ہے ۔ اس کا دھواں سانس کی تکلیف میں فائدہ دیتا ہے ،۔ کلونجی پیٹ کے کیڑوں کو صاف کردیتی ہے۔

 اس بارے میں جانئے : طبِ نبوی ﷺ میں زیتون کے تیل سے جلدی امراض کا علاج

کلونجی کو پیس کر سرمے میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں ۔ اس کو گرم کرکے سونگھنا زکام میں مفید ہے۔ اگر کلونجی کا تیل نکال کر گنج پن کے شکار مریض کے سر پر استعمال کیا جائے تو بال اگ آتے ہیں۔ اس کا نصف چمچہ پی کر پانی کے ساتھ پینے سے دمے میں فائدہ ہوتا ہے۔ اس کو روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو ریاح کی شکایت

نہیں ہوتی ۔کلونجی کو سرکے میں پکا کرکلُیاں کرنے سے مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔
ایک چائے کا چمچ تیل ، ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پی لیں اور چند ہفتوں میں شوگر کے مریض نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔پیشانی پر کلونجی کے تیل سے مالش کرکے آرام کریں ،سر درد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔ آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا اپنی عادت بنالیں اس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔

اس بارے میں جانئے : مہندی لگانے کے فوائد طبِ نبوی کی روشنی میں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...