قیمتی فیس ماسک گھرکے کچن سے بھی مل سکتے ہیں

14,559

جیسے جیسے نیا سال قریب آرہا ہے تقریبات کا زوربڑھتاجارہا ہے۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت آپ کی جلد بھی کافی متاثر ہوتی ہے اور اتنی تازہ نہیں نظر آتی جتنا کہ اسے ہونا چاہئے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ تھکی ہوئی خشک اور بد رونق جلد کا علاج آپ کے کچن میں موجود ہے۔ہم نے کچن سے وہ تمام چیزیں کھوج نکالی ہیں جو آپ کے چہرے کی کھوئی ہوئی چمک،چکنائی اور لچک واپس لے آئیں گی۔200روپے سے بھی کم خرچ میں یہ ماسک آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی چمک واپس لے آئیں گے۔

ٹماٹر اور شہد کا کلینزر:

شہد ۲ کھانے کے چمچ
ایک ٹماٹر کا چورا
لیموں کا رس ۱ کھانے کا چمچ


شہد، ٹماٹر اور لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرلیں۔یہ پیسٹ جلد کو صاف کرنے کے لئے بہترین کلینزرہے۔اس کے علاوہ لیموں اور ٹماٹر جلد کی رنگت صاف کرکے اسے چمکدار بناتے ہیں ۔صرف دس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں ،پھر دھو کر ہلکے سے صاف کرلیں۔

بادام کا اسکرب:

مٹھی بھر بادام
باداموں کو بھگونے کے لئے دودھ


اس کو تیار کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔باداموں کو رات بھر کے لئے دودھ میں بھگو دیں۔صبح تک بادام نرم ہو جائیں ۔باداموں کو دودھ سے نکال کرباریک پیس لیں ۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر آہستہ آہستہ مساج کریں اور پھر دس منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔اب ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔آپ کا چہرہ اسکرب ہوکر صاف ہوجائے گا۔


اس بارے میں جانئے : سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے طریقے

جئی اور دہی کا فیس ماسک:

باریک پسا ہوا جئی ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کھانے کا چمچ
چند قطرے شہد


پسے ہوئے جئی میں دہی شامل کریں ۔شہد کو مائیکرو ویو میں ہلکا سا گرم کرلیںاور اس مکسچر میں ملا لیں۔مکسچر کو چہرے پر لگائیںاور ۱۰ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں ۔نیم گرم پانی سے چہرے کو گولائی میں ملتے ہوئے دھو لیں ۔یہ فیس ماسک جلد کو صاف اور تازہ دم کردیگا۔

کیلے کا فیس ماسک:

آدھا کیلا (میش کیا ہوا)
ایک انڈے کی سفیدی
ایک کھانے کا چمچ دہی


آدھا کیلا میش کرلیں ،انڈے کی سفیدی اور دہی کے ساتھ ملا کر لگائیں ۔۱۵ منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ہلکے ہاتھ سے مل کر دھولیں ۔


مزید جانئے : پانچ ایسی غذائیں جو آپ کو خوبصورت بنائیں

شہد اور لیموں کا فیس ماسک:

لیموں کا رس ۲ کھانے کے چمچ
شہد۲ کھانے کے چمچ


دونوں چیزوں کو ملا کر چہرے پر لگا لیں ۔آدھے گھنٹے کے لئے لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔چہرے کو فوری چمک دینے والا فیس ماسک ہے جو آپ کو بے حد پسند آئے گا لیکن اس فیس ماسک کو ۱۵ دن میں صرف ایک مرتبہ لگائیں۔

کھیرے اور تربوز کا ماسک:

دہی ایک کھانے کا چمچ
کھیرے کا رس ۲ کھانے کے چمچ
خشک دودھ ایک کھانے کا چمچ
تربوز کا رس ۲ کھانے کے چمچ


تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں ۔چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں جب پوری طرح خشک ہوجائے تو دھو لیں۔تربوز اور کھیرا جلد کے دھبے صاف کریں گے جبکہ دودھ تمام اجزاء کو اکھٹا کرکے جلد کی صفائی کرتا ہے۔

دودھ کا فیس ماسک:

دودھ۳ کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چٹکی


سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں۔چہرے پر لگا کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں۔ٹھنڈے پانی سے دھو کر ہلکا سا خشک کرلیں ۔جلد کو چمکدار اور صحت مند بنانے کا تیز ترین طریقہ ہے۔

کریم اور زعفران کا فیس ماسک:

ملک کریم ۲ کھانے کے چمچ
زعفران چند تنکے

زعفران کو کریم میں ملا کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔چہرے پر لگانے سے پہلے اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔چہرے پر لگا کر ۱۵ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔دھلے ہوئے کپڑے سے صاف کرلیں۔پاکستان اور انڈیا میں زعفران کو خوبصورتی بڑھانے والی اشیاء میں شمار کیا جاتا ہے،اور یہ فیس ماسک خوبصورتی بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں : اسکن کے پانچ مسائل جوگرمیوں میں بڑھ جاتے ہیں

بریڈ کرمبز پیک:

بریڈ کرمبز ایک مٹھی
کریم آدھا کپ

یہ فیس ماسک جلد کو نرم وملائم بنانے کے ساتھ قدرتی چمک بھی بخشتا ہے۔بریڈ کرمبز اور کریم کو اچھی طرح مکس کرکے ۵ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔چہر ے پر یہ ماسک لگا لیں اور پندرہ منٹ کے لئے ریلیکس ہو کر بیٹھ جائیں ۔نیم گرم پانی میں صاف کپڑا بھگو کر صاف کرلیں یا نیم گرم پانی سے دھو لیں۔۱۵ منٹ میں ہی آپ کی جلد نرم وملائم اور خوبصورت ہو جائے گی۔

آلو اور لیموں کا فیس ماسک:

آلو کا رس ۲ کھانے کے چمچ
لیموں کا رس۲ کھانے کے چمچ


دونوں اجزاء کو ملا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔جو حصے دھوپ میں رہتے ہیں انھیں اس مکسچر سے اچھی طرح ڈھانپ لیں ،۱۵ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں پھر دھولیں ۔

 اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کیجئے


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...