دس ٹوٹکے اپنائیں نوزائیدہ بچوں کی پہلی سردی آسان بنائیں

33,849

نئی ماؤں کے لئے بچوں کو سنبھالنااکثرمشکل ہوتاہے۔خصوصاًبچوں کی پہلی سردی میں کئی قسم کی احتیاط اور کئی چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔اسی لئے ذیل میں بیان کئے گئے طریقے اپنا کر آپ اپنے بچے کو سردی سے محفوظ رکھ سکتی ہیں

۱۔بچوں کودھوپ دیں

چھوٹے بچوں کوصبح کی دھوپ دینا بہت ضروری ہے لیکن ڈائریکٹ دھوپ میں نہ لٹائیں بلکہ چادر کی آڑ میں بچے کو رکھیں۔براہِ راست دھوپ بچے کی جلد کو جھلساسکتی ہے۔

۲۔مالش

چھوٹے بچوں کا مساج یامالش بہتر نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے جلد سردی کے باعث خشک ہونے کے بجائے نرم وملائم اور ریشز سے محفوظ رہتی ہے۔السی کاتیل بچوں کی مالش کے لئے بہت مفیدہے۔

۳۔اسکن الرجی سے بچانے کے لئے

ایک جڑی بوٹی ہے دماسا اس کی پوٹلی بنائیں اور گرم پانی میں ڈال دیں۔اس پانی سے نوزائیدہ بچے کوپہلی بار نہلائیں توسردی میں ہونے والی اسکن کی بیماریوں سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔

۴۔سردی میں بھی روزانہ نہلائیں

بچے کو روزانہ گرم پانی سے باتھ روم بند کرکے نہلائیں تاکہ انھیں ہوانہ لگے۔اس سے بچے کی نشوونما اچھی ہوگی اور وہ جراثیم سے بھی محفوظ اور فریش رہے گا۔

۵۔بچے کو بہت زیادہ نہ ڈکھیں

بچے کو سردی سے بچانے کے لئے بہت زیادہ کپڑے نہ پہنائیں۔بس کان ضرورڈھانک کر رکھیں،زیادہ سردی ہوتوموزے پہنائیں ۔کمرے کو گرم رکھیں تو زیادہ کپڑوں کی ضرورت نہیں رہتی ۔بہت سے اونی کپڑوں سے بچوں کو الرجی ہوجاتی ہے۔

۶۔دیسی انڈہ کھلائیں

اگر آپکابچہ چھ ماہ کا ہوچکاہے تو آپ اسے سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے دیسی انڈے کی زردی ضرور کھلائیں۔انڈہ کچاپکافرائی کرکے آپ چمچ میں اسکی زردی لے کر بچے کو بآسانی پلاسکتی ہیں۔

۷۔سینہ کی جکڑن کے لیے

سردیوں میں بچے کاسینہ خراب ہوناعام سی بات ہے۔سہاگا توے پر کھلاکر گندم کے دانے کے برابر ماں کے دودھ میں ملاکر تین دن دیں تو بچے کاسینہ صاف ہوجائے گا۔

۸۔بچوں کا رونا

شام میں گیس کے باعث بعض اوقات بچے بہت روتے ہیں۔ایسی صورت میں ہینگ کو پانی میں بھگوکر پیٹ اور پیروں کے ناخنوں پر لگائیں۔ اس سے آرام آتاہے۔

۹۔مچھروں سے حفاظت

سردیوں میں مچھر بہت آتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو مچھروں سے بچانابہت ضروری ہے۔مچھر دانی کا استعمال کریں ۔کھڑکیاں شام سے پہلے بند کردیں اور بچوں کو پوری آستین کے کپڑے اور پاجامے پہنائیں۔

۱۰۔پرسکون نیندکے لیے

بچے کی پرسکون نیند اسکی صحت کی ضامن ہوتی ہے۔ جب آپکابچہ سوجائے تو آپ اس پر اپنا دوپٹہ ضرور رکھیں کیونکہ بچے ماں کی خوشبو سے مانوس ہوتے ہیں ۔اس عمل سے بچے کو ماں کا احساس اور اسکی خوشبو محسوس ہوتی ہے اور وہ سردی میں بھی آرام سے سوتاہے۔

مزید جانئے : چکن نوڈلز سوپ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...