کشیدگی کے انتظام

370

مختصرجائزہ

کشیدگی زندگی کا نفسیاتی اورجسمانی ردعمل ہے۔ ہلکی پھلکی کشیدگی بہترہے جس سے آپ اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہیں۔ آپ کا دماغ آپ کی حفاظت کے لئے فکرمند ہوتا ہے۔ جب آپ کے دماغ کوکچھ کشیدگی نظرآتی ہے یہ آپ کے جسم کوہارمون ریلیز کرنے کا سگنل دیتاہے۔جس سے دل کی دھڑکن کی شرح میں اضافہ ہوتاہے اوربلڈ پریشربڑھ جاتاہے۔ اس رد عمل سے آپ کشیدگی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیارہوجاتے ہیں۔جب خطرہ ٹل جاتاہے توآپ کاجسم نارمل اورآرام دہ حالت میںواپس آجاتا ہے۔ تاہم جدید زندگی کی مسلسل پیچیدگیوں کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے جسم کواسے کنٹرول کرنے اور اپنی آرام دہ حالت میں واپس لانا مشکل ہوجاتا ہے۔

وجوہات

کشیدگی کی وجوہات کی فہرست بہت طویل ہے جودائمی کشیدگی کی حالت میں اضافہ کرنے کاسبب بنتی ہیں۔کشیدگی کی اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
٭ملازمت کادباؤ
٭تعلقات کے مسائل
٭مالی بحران
٭روزمرہ پریشانیاں جیسے وقت پراسائنمنٹ مکمل کرنااورٹریفک وغیرہ

علامات

کشیدگی نہ صرف جسمانی بلکہ ساتھ ساتھ آپ کی ذہنی صحت پربھی نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے۔اضافی کشیدگی کی کچھ علامات اورنشانیاں مندرجہ ذیل ہیں:
٭وزن میں اضافہ
٭بے چینی
٭آسان کاموں کی انجام دہی میں ناکامی

تشخیص وعلاج

کشیدگی سے نجات طرززندگی میں تبدیلیاں اوران پرروزمرہ عمل کرنے سے حاصل کی جاتی ہے۔مندرجہ ذیل چیزوں سے اضافی کشیدگی سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے:
٭صحت بخش غذا٭ورزش
٭یوگا /مراقبہ
٭دوستوں اورفیملی کاتعاون
٭آرام کے لئے وقت نکالنا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...