السر

929

مختصرجائزہ

پیپٹک السر Ulcer ایسے زخم ہوتے ہیں جوپیٹ کی جھلی کے اندریا چھوٹی آنت کے اوپری حصے میں ہوتے ہیں۔ السرکی سب سے عام علامت پیٹ درد ہے۔پیپٹک السردوقسم کے ہوتے ہیں:
1۔گیسٹرک السرجوپیٹ کے اندرواقع ہوتے ہیں۔
2۔ڈیوڈینل السرجوچھوٹی آنت کے اوپری حصے (چھوٹی آنت کاپہلاحصہ) کے اندرواقع ہوتے ہیں۔

وجوہات

السرکی کچھ سب سے اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
٭مصالحہ جات سے بھرپورغذا
٭این ایس اے آئی ڈیز کاکافی عرصے تک استعمال کرنا
٭ہیلیکوبیٹرپائیلوری کے ساتھ انفیکشن
٭کشیدگی

علامات

مندرجہ ذیل علامات کوالسرکے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے:
٭پیٹ میں شدید جلن
٭پیٹ بھراہونے کااحساس،اپھارہ یا ڈکار
٭چکنی غذائیں برداشت نہ ہونا
٭سینے میں جلن
٭متلی
٭قے یاخونی قے— جوسرخ یا سیاہ ہوسکتی ہے۔
٭اسٹول میں ڈارک بلڈآنا
٭سیاہ اسٹول
٭متلی یاقے
٭غیرمعمولی طورپر وزن میں کمی
٭بھوک میں تبدیلیاں

تشخیص وعلاج

مندرجہ ذیل ٹیسٹ السرکی تشخیص کی تصدیق کرسکتے ہیں:
٭بلڈ ٹیسٹ
٭اسٹول کلچر
٭اینڈواسکوپی

السرکاعلاج مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے کیا جاتا ہے:
٭ادویات جو پیٹ کے ایسڈ کی پیداوارکوروکتی ہیں– پی پی آئی ایس
٭ادویات جوایسڈ کی پیداوارکوکم کرتی ہیں–ایچ 2 ریسیپٹربلاکرز
٭اینٹی بائیوٹکس
٭اینٹاسڈز
٭ادویات جوپیٹ کی جھلی کی حفاظت کرتی ہیں–میوکو پروٹیکٹوایجنٹس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...