بچہ دانی کا کینسر

618

مختصرجائزہ

یہ کینسر بچہ دانی کی گردن یامنہ میں پیداہوتاہے جوبچہ دانی کانچلاحصہ ہوتاہے۔بچہ دانی کی گردن کے خلیات میں تبدیلی کی صورت یہ کینسرکے خلیات میں تبدیل ہوکرسرویکل کینسرکی ترقی کاسبب بنتے ہیں۔یہ چند مخصوص وائرس (ایچ پی وی)کی وجہ سے ہوتاہے۔جوجنسی تعلقات کے ذریعہ بچہ دانی تک منتقل ہوتاہے۔

وجوہات

بنیادی طورپرسرویکل کینسراس وقت ہوتاہے جب بچہ دانی کی گردن کے خلیات جینیاتی طورپرتبدیل ہوتے ہیں۔بچہ دانی کی گردن کے خلیات کی یہ تبدیلی تیزی سے پھیلتی ہے۔نارمل خلیات کوکینسرکے خلیات میں تبدیل کرنے میںایچ پی وی اہم کرداراداکرتاہے۔ اکثرخواتین میں یہ وائرس ہونے کے باوجود بھی سرطان نہیں ہوتا۔

علامات

ابتدائی مراحل میںسرویکل کینسرکی کوئی علامات ظاہرنہیں ہوتی۔کینسربڑھنے کی صورت میں مندرجہ ذیل علامات ظاہرہوسکتی ہیں:
٭مباشرت کے دوران تکلیف
٭پلوک (پیڑوں )کادرد
٭مباشرت کے بعد اندام نہانی سے خون کااخراج
٭حیض کے دوران بھی بلیڈنگ ہونا
٭مینوپاس کے بعد بلینڈنگ ہونا
٭اندام نہانی سے پانی اورخون کااخراج جوسخت اوربدبودارہوسکتاہے

تشخیص وعلاج

اس کے علاج کے لئے اس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص بہت ضروری ہے۔اس کی تشخیص کیلئے مندرجہ ذیل اسکریننگ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں جوہرخاتو ن کوباقاعدگی سے کروانے چاہیئیں۔
٭پیپ اسمیئر
٭ایچ پی وی ڈی این اے ٹیسٹ
تشخیص کی تصدیق کے لئے یہ ایسے ٹیسٹ ہیں جوعام طورپرکئے جاتے ہیں:
٭پنچ بائیوپسی
٭اینڈوسرویکل کیوریٹج٭الیکٹریکل وائرلوپ
٭کون بائیوپسی
سرویکل کینسرکے مندرجہ ذیل طریقہ علاج ہیں:
٭سرجری(سادہ ہسٹریکٹومی،ریڈیکل ہسٹریکٹومی)/آپریشن کے ذریعے رحم کوجسم سے الگ کرنا
٭ریڈیئیشن تھراپی
٭کیموتھراپی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...