بے خوابی

570

مختصرجائزہ

ہربالغ انسان کواپنی جسمانی اورذہنی صحت کوبرقراررکھنے کے لئے روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہوتی ہے۔نیندکی خرابی جیسے سونے میں دشواری یامسلسل نیند کی کمی کسی بھی شخص کے لئے مشکلات کاسبب بن سکتی ہے یہ بیماری انسومنیا یعنی بے خوابی کہلاتی ہے۔یہ بیماری معمول کے مطابق یاپھرمختصرمدت کے لئے جیسے کسی صدمے اورکشیدگی کے سبب بھی ہوسکتی ہے۔اس کی مدت ایک ماہ یااس سے زائد ہوسکتی ہے۔یہ مرض صرف بے خوابی یاپھردیگربیماریوں کی علامات کااظہاربھی ہوسکتاہے ۔

وجوہات

دائمی بے خوابی کی عام علامات ایک ماہ یاپھرسالوں تک رہتی ہیں:
٭کشیدگی
٭سفر یاکام کی مصروفیت
٭پرسکون نیند کی کمی
٭رات دیرتک کھاناپینایاتفریحی سرگرمیاں
٭میڈیکل کنڈیشن (کشیدگی،بے چینی ،پی ٹی ایس ڈی،سلیپ ایپنیا،ریسٹ لیس لیگ سنڈروم وغیرہ)
٭دوایامنشیات (کیفین اوردیگرمحرکات وغیرہ)
٭کیفین ،نکوٹین یاشراب
بے خوابی عام طورپر بڑھتی عمر،طرززندگی اورسونے کی عادت میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے۔

علامات

بے خوابی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭رات کوسونے میں دشواری
٭رات کے درمیان جاگ جانا
٭جلدی اٹھ جانااوردوبارہ سونے میں دشواری
٭دن بھرتھکاوٹ کااحساس
٭دن میں نیند آنا
٭توجہ مرکوز رکھنے کی کمی
٭بے چینی اورچڑچڑاپن
٭ذہنی دباؤ
بے خوابی کی بیمار ی تعلیمی اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں اورباہمی تعلقات پراثرانداز ہوسکتی ہے۔اس طرح کے حالات کے پیش نظرمناسب علاج ضروری ہے۔

تشخیص وعلاج

عام طورپرمریض کی ہسٹری،جسمانی چیک اپ،سونے کی عادت کاجائزہ اورمطالعہ بے خوابی کی تشخیص کے لئے کیاجاتاہے۔دیگرمیڈیکل حالات جاننے کے لئے مریض کے ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔
طرززندگی میں تبدیلی اورعادات کی اصلاح یہ دوطریقے صحت مند نیندکے حصول کے لئے مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔متبادل طورپرمشاورت(کاگنیٹوبیہیویرل تھراپی)اورمندرجہ ذیل ادویات استعمال کی جاسکتی ہیں:
٭زولپیڈم
٭رامیلٹن
٭ایزوپیکلن
٭زیلیپلون
دیگر بنیادی عوامل بھی بے خوابی کی وجہ ہوسکتے ہیںاسی لئے ان کی تشخیص ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...