ہائیپوتھائی رائڈزم

704

مختصرجائزہ

 

ہائپوتھائی رائڈزم ایک ایسی صورتحال ہے جس میں خون میں تھائی رائڈ ہارمون کی سطح نارمل سطح سے کم ہوجاتی ہے۔جسم میں میٹابولزم کے نظام کی بہترکارکردگی کے لئے تھائی رائڈ ہارمون نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ان ہارمونز کی سطح میں کسی بھی قسم کی کمی کی وجہ سے میٹابولک سطح میں نمایاںکمی واقع ہوتی ہے۔

 

وجوہات

 

ہائپوتھائی رائڈزم کی مختلف وجوہات ہیں جیسے:

٭تھائی رائڈ گلینڈ میں آٹوامیون خرابی

٭ہائپوتھائی رائڈزم کاعلاج(اینٹی تھائی رائڈ ادویات)

٭تھائی رائڈ گلینڈ کی سرجری

٭ادویات (لیتھیم)

٭تھائی رائڈ غدود میں پیدائشی خرابی

٭بلغم یاکف پیداکرنے والے غدودمیں خرابی

٭آئیوڈین کی کمی

٭حمل

 

علامات

 

میٹابولزم سست ہونے کی علامات کسی قدرعام ہیںلیکن اس سے دیگرچیزوں کوبھی منسوب کیاجاسکتاہے۔اس بیماری میں جلد تشخیص بہترہے۔ہائپوتھائی رائڈزم کی علامات یہ ہیں:

٭تھکاوٹ

٭بھوک کم ہونے کے باوجود وزن میں اضافہ

٭سستی

٭سردی سے حساسیت میں اضافہ

٭خشک جلد

٭قبض

٭چہرے کی سوجن

٭پٹھوں کی کمزوری

٭حیض میں بے قاعدگی

٭دل کی دھڑکن میں کمی

٭ذہنی دباؤ

 

تشخیص وعلاج

 

ہائپوتھائی رائڈزم کی تشخیص کے لئے خون میں تھائی رائڈ ہارمون کی سطح جانچنے کے لئے اہم ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔یہ تھائی رائڈ فنکشن ٹیسٹ کہلاتے ہیں:

٭ٹی 3کی سطح

٭ٹی 4 کی سطح

٭ٹی ایس ایچ کی سطح

ہائپوتھائی رائڈزم کاعلاج صرف متاثرہ تھائی رائڈ ہارمون کومصنوعی تھائی رائڈ ہارمون سے تبدیل کرناہے جیسے لیووتھائی راکسین۔ اورل ادویات ہارمون کی سطح کونارمل رکھتی ہے اورجسم کے افعال کوبحال کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...