بیضہ دانی کاکینسر

431

مختصرجائزہ

یہ بیضہ دانی کاکینسرکہلاتاہے۔بیضہ دانی خواتین کے تولیدی نظام کاحصہ ہے۔اس کاکام انڈے،ہارمونز جیسے ایسٹروجن اورپروجسٹیرون کی پیداوارکرناہے۔بیضہ دانی کے کینسرکی اقسام کااندازہ کینسرکاسبب بننے والے خلیات کی درجہ بندی کرکے لگایاجاسکتاہے۔

1۔Epithelial سیل ٹیومر

2۔سٹرومل سیل ٹیومر

3۔جراثیم کے سیل ٹیومر

وجوہات

دیگرکینسرز کی طرح بیضہ دانی کاکینسرڈی این اے کے خلیات میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتاہے۔متاثرہ خلیات کی وجہ سے غیرمعمولی خلیات کی افزائش تیز ہوجاتی ہے۔یہ غیرمعمولی خلیات بڑے پیمانے پر ارد گرد کے جسمانی ڈھانچہ یادیگر اعضاء کومتاثرکرسکتے ہیں۔

علامات

ابتدائی مراحل میںبیضہ دانی کے کینسرکی علامات ظاہرنہیںہوتی۔جیسے جیسے بیماری بڑھتی اورپھیلتی ہے اورپیٹ کے دیگراعضاء کومتاثرکرتی ہے تومندرجہ ذیل علامات ظاہرہوسکتی ہیں:

٭پیٹ میں اپھارہ

٭تھوڑاکھانے سے پیٹ بھرجانایاکھانے کے بعدپیٹ میں بھاری پن

٭وزن میں کمی

٭پیڑوں کادردیابے آرامی

٭باؤل موومنٹ میں تبدیلی

٭باربارپیشاب کی حاجت

تشخیص وعلاج

بیضہ دانی کے کینسرکی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ مددگارثابت ہوتے ہیں:

٭پلوک ایگزامینیشن

٭پلوس کاسی ٹی اسکین

٭پیٹ کاسی ٹی اسکین

٭CA 125 ٹیسٹ

٭بیضہ دان کاسرجیکل ریموول ( کینسرکے خلیوںکے ٹیسٹ کے لئے)

اس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کاراستعمال کئے جاسکتے ہیں:

٭ایک بیضہ دان کاسرجیکل ریموول

٭دونوں بیضہ دان کاسرجیکل ریموول

٭بچہ دانی اوردونوں بیضہ دان کاسرجیکل ریموول

٭کیموتھراپی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...