کھانےکی خرابی کی شکایت

725

مختصرجائزہ

یہ کھانے کی عادت میں ان مختلف خرابیوں کے گروپ کانام ہے جومسلسل ہوتی ہیں۔کھانے کی عادت میں خرابی مریض کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔اس سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی سطح کوبھی نقصان پہنچ سکتاہے۔کھانے کی عام خرابیاں مندرجہ ذیل ہیں:
1۔اینوریکسیا نروسا
2۔بلیمیانروسا
3۔بنج ایٹنگ ڈس آرڈر

وجوہات

کھانے میں خرابی کی عادت کاصحیح سبب معلوم نہیں ہوسکاہے۔لیکن مندرجہ ذیل وجوہات کواس مرض سے منسوب کیاجاتا ہے:
٭جینیاتی
٭دماغ میں ہونے والی بائیوکیمیکل تبدیلیاں
٭نفسیاتی اورجذباتی مسائل جیسے:خود اعتمادی کی کمی،عدم اطمینان،اضطرابی کیفیت اورتعلقات کے مسائل
٭کشیدگی

علامات

کھانے کی خرابی کی علامات مرض کی نوعیت کے مطابق مختلف ہوتی ہیں جیسے:

1۔اینوریکسیا نروسا

٭یہ وزن کم کرنے کے لئے انتہائی ناقص غذاکے استعمال کی عادت کواپنانے کی طرف اشارہ کرتاہے۔
٭اینوریکسیا کے مریضوں کاجسمانی وزن غیرمعمولی طورپرکم ہوتاہے اورانھیں مسلسل یہ خوف گھیرے رکھتاہے کہ کچھ بھی کھانے سے ان کاوزن بڑھ جائے گا۔
٭ان کے ذہن میں جسم کا خیالاتی تصور ہوتاہے۔
٭وزن کم کرنے کے لئے ان طریقوں کااستعمال کریں جیسے: اضافی ورزش،قبض کشا ادویات،غذائی طریقے اورکھانے کے بعدقے۔

2۔بلیمیانروسا

٭باربارزیادہ کھاناکھانااورپھراسہال کی شکایت،ایسے مریض اپنے کھانے کی عادات پرکنٹرول کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
٭باربارکھاناکھانے سے احساس جرم اورشرمندگی میں مبتلاہوجاتے ہیں۔
٭اضافی کیلوریز سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لئے قبض کشاادویات،اضافی ورزش اورقے کے طریقہ کارپرعمل کرتے ہیں۔
٭وزن اورباڈی شیپ میں محو رہتے ہیں۔
٭ان کاوزن نارمل یاعام وزن سے تھوڑازیادہ ہوسکتاہے۔
3۔بنج ایٹنگ ڈس آرڈر
٭متواترزیادہ مقدارمیں کھانا اورکھانے کی عادت پرخود کوکنٹرول کرنے کی کمی محسوس کرنا۔
٭زیادہ مقدارمیں اورغیرمعمولی طورپرپیٹ بھرجانے کے باوجودبھی جلدی کھاناکھاسکتے ہیں۔
٭کھانے کے بارے میں شرمندگی اوربیزاریت محسوس کرتے ہیںلیکن کیلوریز سے چھٹکاراپانے کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔
٭اضافی وزن یاموٹاپے کاشکارہوسکتے ہیں۔

تشخیص وعلاج

کھانے کی خرابی کی شکایت کی تشخیص ذاتی ہسٹری،جسمانی ٹیسٹ اورنفسیات کاجائزہ لینے کے بعد کی جاتی ہے۔
اس مرض کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاسکتے ہیں:
1۔مریض کے لئے صحت بخش غذاکی منصوبہ بندی
2۔سائیکوتھراپی
3۔اینٹی ڈپریسنٹس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...