ہیپاٹائیٹس
مختصرجائزہ
ہیپاٹائیٹس Hepatitis سے مراد جگرکے خلیات کی سوزش ہے۔یہ مرض دراصل وائرس کے ذریعے حملہ کرتاہے۔اگرجسم میں کسی بھی قسم کے خلیات کونقصان پہنچتاہے توجسم کاایک عام ردعمل سوزش ہے۔
وجوہات
ہیپاٹائیٹس کی کچھ عام وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
٭وائرل انفیکشن (ہیپاٹائیٹس فیملی وائرس اے ،بی ،سی ،ڈی اورای کی وجہ سے )
٭جگرکے آٹوامیون کاخاتمہ
٭الکحولک جگرکانقصان
٭منشیات کے استعمال سے جگرکانقصان
علامات
ہیپاٹائیٹس کی علامات کاانحصارسوزش کی شدید ابتدائی یادائمی صورتحال پرہوتاہے۔دائمی بیماری کی علامات اس وقت تک ظاہرنہیں ہوتی جب تک جگرکونقصان نہیں پہنچ جاتااورجگرکانظام خراب نہیں ہوجاتا ۔ابتدائی ہیپاٹائیٹس میں علامات جلد ظاہرہوجاتی ہیں جیسے :
٭بخار
٭فلو
٭بھوک میں کمی اورغیرمعمولی طورپروزن میں کمی
٭پیٹ درد
٭گہرے رنگ کاپیشاب
٭بے رنگ /زرد اسٹول
٭یرقان (آنکھواورجلدکاپیلاپن)
تشخیص وعلاج
مریض کی مکمل میڈیکل ہسٹری ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ معلومات اور مکمل جسمانی جانچ پڑتال ہیپاٹائیٹس کی عارضی تشخیص کے لئے ضروری ہے۔ہیپاٹائیٹس کی تصدیق کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ مددگارثابت ہوسکتے ہیں:
٭کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی)
٭لیورفنکشن ٹیسٹ
٭ای ایس آر
٭سی آرپی
٭وائرل مارکر
٭پیٹ کاالٹراساؤنڈ
٭لیوربائیوپسی
ہیپاٹائیٹس کاعلاج اس کی قسم اورمرض کی مدت کے لحاظ سے کیاجاتاہے۔اس کے علاج کے کچھ عام طریقہ کاریہ ہیں:
1۔اینٹی وائرل ادویات(وائرل ہیپاٹائیٹس کے لئے)
2۔الکحل سے پرہیز
3۔امیونوسپریسوادویات(آٹوامیون ہیپاٹائیٹس کے لئے)