ہرنیہ

2,086

مختصرجائزہ

پیٹ کے اندرایک شفاف جھلی ہوتی ہے جس نے آنتوں کوسنبھالااوراٹھایاہوتاہے۔ اس میں اگرکسی وجہ سے شگاف یاڈھیلاپن پیداہوجائے توآنتیں اس جگہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔اس طرح پیٹ کاوہ حصہ باہرکی طرف ابھرآتاہے۔ہرنیاجسم کے کسی بھی حصہ میں ہوسکتاہے ۔ ہرنیہ Hernia کی کچھ اقسام مندرجہ ذیل ہیں:

1۔فوطے کاہرنیا

2۔را ن کی ہڈی کاہرنیا

3۔برشکمی کاہرنیا

4۔ناف کاہرنیا

5۔Paraumbilical کاہرنیا

وجوہات

ہرنیاکی اہم وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

٭پیٹ کی دیوار کا کمزورہونا

٭حمل

٭غیرمعمولی زورلگانا

٭شدید مشقت والے کام کرنا

٭دائمی کھانسی

٭متواترقبض کی شکایت

علامات

ہرنیاجسم کی سطح کے کنارے ابھارکی صورت ظاہرہوتاہے۔لیکن اس کی دیگرعلامات بھی ہوسکتی ہیں جومندرجہ ذیل ہیں:

٭ابھارمیں جلن کااحساس

٭ابھارکے اطراف میں درد اورتکلیف

٭ہرنیاکے مقام پردباؤ


تشخیص وعلاج

ہرنیاکی تشخیص جسمانی چیک اپ کی بنیادپر آسانی سے کی جاسکتی ہے۔تاہم تشخیص کی تصدیق کے لئے چند امیجنگ ٹیسٹ کی مددلی جاسکتی ہے جیسے:

٭سی ٹی اسکین

٭ایم آرآئی

٭الٹراساؤنڈ

ہرنیاکاحتمی علاج سرجری کے ذریعے کیاجاتاہے جس میں متاثرہ حصے کی سرجری کی جاتی ہے۔ہرنیاکے علاج کے لئے عام طورسے سرجری کے مندرجہ ذیل طریقے استعمال کئے جاتے ہیں:

1۔اوپن ہرنیاریپیئر

2۔لیپراسکوپک ہرنیاریپیئر


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...