گرڈ (گیسٹروایسوفیجیل ریفلکس ڈیزیز)

1,420

مختصرجائزہ

GERD (گیسٹروایسوفیجیل ریفلکس ڈیزیز) ایک ایسی صورتحال ہے جس میں گیسٹرک ایسڈاورمعدہ کے اجزاء قدرتی طورپراوپرغذائی نالی کی طرف جاتے ہیں اوریہ عمل نتیجتاً لعابی جھلی کونقصا ن پہنچاکرجلن کاباعث بنتاہے۔اس خرابی کی وجہ سے کئی پیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں۔مسلسل ایسڈ ریفلکس کی شکایت مریض کے لئے شدید بے چینی کاسبب بن سکتی ہے۔

وجوہات

ایسڈ ریفلکس اس وقت ہوتاہے جب غذائی نالی میں موجود عضوعاصرہ کے سکڑنے سے سوراخ بند ہوجاتاہے۔غذائی نالی جوپیٹ سے جڑی ہوتی ہے اورغذاکی آمیزش کرتی ہے سکڑنے کے باعث اپناکام ٹھیک طرح سے نہیں کرپاتی اورکچھ کھانے پینے کے بعد جب غذاکو اس سے گزرناپڑتاہے تویہ بندراستے ایسڈ کوپیچھے کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ GERD سے متعلق کچھ خطرناک عوامل مندرجہ ذیل ہیں:
٭ہائٹل ہرنیہ
٭حمل
٭واصل ٹشوکی خرابی
٭موٹاپا
٭پیٹ خالی (کھانا ہضم) ہونے میں تاخیر
٭تمباکونوشی اورشراب نوشی کی عادت شدت مرض میں اضافہ کرسکتی ہے۔
٭سونے سے پہلے زیادہ مقدارمیں کھانا،چکنائی سے بھرپوراورتیزمصالحہ دارکھانے،گرم مشروبات ،اسپرین اوردیگرادویات کااستعمال

٭غذائی نالی کاسکڑنا،السراورغذائی نالی میں سرطان GERD کی سنگین پیچیدگیوں میں شامل ہیں۔

علامات

وقتاً فوقتاً ایسڈ ریفلکس کی شکایت کسی خرابی کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔معتدل ریفلکس ہفتے میں دودفعہ یاشدید ریفلکس ہفتے میںایک بار GERDکے طورپرجاناجاتاہے۔ اس کی کچھ علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭سینے میں جلن خصوصاً رات اورکھانے کے بعد
٭سینے میں درد
٭نگلنے میںمشکل
٭حلق میں سوجن کااحساس
٭رات میں کھانے کے بعد قے آنایاکھٹااورجلن کرنے والامادہ یعنی معدہ کے اجزاء منہ میں آنا
٭ دائمی ریفلکس رات میں دائمی کھانسی ،حنجرہ کاورم ،نیایابگڑاہوادمہ اورنیند میں رکاوٹ کاسبب بن سکتاہے۔

تشخیص وعلاج

مکمل ہسٹری اورطبی جانچ کے بعد اینڈواسکوپی اوردیگرامیجنگ ٹیسٹ جیسے بیریم سویلو،غذائی نالی کی مینومیٹری وغیرہ تشخیص کی تصدیق کے لئے کروائے جاسکتے ہیں۔
GERD کی علامات کوبہتربنانے اورمستقبل میں اس سے بچاؤ کے لئے طرز زندگی کوبہتربنانے کامشورہ دیاجاتاہے۔اس میں جوادویات استعمال کی جاتی ہیں وہ یہ ہیں:
٭اینٹاسڈز
٭پروٹون پمپ انہیبیٹرز
٭ایچ ٹوریسیپٹربلاکرز
٭علامات دورکرنے میں اگردیگرتھراپی ناکام ہوجائیں تو سرجیکل طریقہ کاریعنی معدہ کے اجزاء کوواپس خوراک کی نالی میں جانے سے روکنے کے لئے کی جانے والی جراحی کااستعما ل کیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...