ہارٹ برن

653

مختصرجائزہ

سینے کی ہڈی کے نیچے دردکی شکایت کو سینے میں جلن کی تکلیف کے طورپرجاناجاتاہے۔یہ صورتحال اکثررات میں زیادہ تکلیف دہ ہوجاتی ہے۔لوگوںکی بڑی تعداد اس سے متاثرہوتی ہے۔ ادویات ،طرززندگی اورغذامیں تبدیلی کے ذریعے اس مسئلہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔سینے میں جلن کی مستقل اورشدید شکایت بے آرامی کاسبب بنتی ہے۔یہ صورتحال مناسب طریقے سے علاج کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

وجوہات

سینے میں جلن عام طورسے ایسڈ ریفلکس کے سبب ہوتی ہے۔جب ایسڈ پیٹ سے واپس پیچھے غذائی نالی (وہ ٹیوب جومنہ اورپیٹ کوجوڑتی ہے)کی طرف جاتاہے تووہ غذائی نالی کی اندرونی تہہ کومتاثرکرتاہے۔بعض اقسام کے کھانے کے بعدجیسے(زیادہ چکنے،مصالحہ دارکھانے اورشراب نوشی وغیرہ)اس کی وجہ بنتے ہیں ۔ یہ مسئلہ حاملہ خواتین اوراضافی وزن کے حامل افراد میں زیادہ عام ہے۔

علامات

سینے کی جلن کی علامات یہ ہیں:
٭سینے کی ہڈی کے نیچے جلن کااحساس
٭عام طورپرکھانے کے بعد ،سیدھے لیٹنے اوررات میں درد میں شدت
٭مڑنے یاجھکنے پردرد کااحساس
سینے میں جلن کی دیگرعلامات جیسے:
٭جبڑے یابازومیں درد
٭متلی اورقے
یہ ہارٹ اٹیک کاایک اشارہ ہوسکتاہے لہٰذافوری طورپرڈاکٹرسے رجوع کریں۔مسلسل سینے میں جلن کااوٹی سی ادویات کے ذریعے علاج نہیں کیاجاسکتا۔یہ عمل نگلنے اورکھانے میں دشواری سے بھی منسلک کیاجاتاہے اسی لئے اس کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔سینے کی متواترجلن کو گیسٹروکے طورپرجاناجاتاہے۔جو غذائی نالی کی لعابی جھلی کونقصان پہنچا سکتاہے۔

تشخیص وعلاج

ذاتی ہسٹری اورجانچ کے بعد سینے میں جلن کی تشخیص کی جاتی ہے۔اس کی تشخیص کے لئے اگر گیسٹروکے ساتھ سینے میں جلن کی شکایت ہوتو ایکسرے ،اینڈواسکوپی اورایسڈ پروب ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔
وہ ادویات جوعام طورپراسکے علاج میں مددفراہم کرتی ہیں وہ یہ ہیں:
٭اینٹاسڈ
٭ایچ 2۔ریسیپٹراینٹاگنسٹ
٭پروٹون پمپ انہیبیٹرز
٭طرززندگی میں تبدیلی جیسے(وزن میں کمی اورشراب سے بچاؤ) اورغذاکے انتخاب میں احتیاط کرنے سے اس کی علامات سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...