کان کے انفیکشن

1,048

مختصرجائزہ

کان کے انفیکشن Ear infection سے مراد کان کے درمیانی حصے کاانفیکشن ہے۔یہ کان کاوہ حصہ ہے جوکھوپڑی(سرکاڈھانچہ) کے اندرہوتاہے۔یہ انفیکشن بیکٹیریل یاپھروائرل ہوسکتاہے۔کان کاانفیکشن عام طورسے بہت تکلیف دہ ہوتاہے کیونکہ سوجن اوررطوبت کان کے اندرہی جمع ہورہی ہوتی ہے۔

وجوہات

عام طورسے کان میں انفیکشن بیکٹیریل یاوائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتاہے ۔جب بیکٹیریاناک یاحلق کے راستے داخل ہوتے ہیں اور ناک اورحلق کے راستے تنگ ہوجاتے ہیں تو استاخی نالی کے ذریعے یہ انفیکش حلق سے کان کے درمیانی حصے تک پھیل جاتاہے۔

علامات

کان کے انفیکشن کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭کان میں درد

٭سونے میں دشواری

٭چڑچڑاپن

٭سننے میں دشواری

٭بخار

٭کان سے رطوبت کااخراج

تشخیص وعلاج

مرض کی ہسٹری اورآٹواسکوپ سے جانچنے کے بعدکان کے انفیکشن کی تشخیص کی جاتی ہے۔اس کی تشخیص میں مندرجہ ذیل اوزاراورطریقہ کارمددگارثابت ہوسکتے ہیں:

٭نیومیٹک آٹواسکوپ

٭ٹمپینومنٹری

٭آکسٹک ریفلیکٹومیٹری

٭ٹمپینوسینٹیسس

اس انفیکشن میں ہمیشہ علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔کبھی کبھی چند دنوں کے اندریہ انفیکشن خود ہی ختم ہوجاتاہے۔اس طرح کی صورتحال میں صرف درد دورکرنے کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔اگرعلامات جاری رہیں توانفیکشن کے خاتمے کے لئے مریض کواینٹی بائیوٹکس کے استعمال کامشورہ دیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...