ہیضہ

746

مختصرجائزہ

ہیضہ پسماندہ علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی اطمینان بخش صورتحال نہ ہونے کے سبب ہونے والاعام مسئلہ ہے۔ہیضہ کے باعث اسہال اورڈیہائیڈریشن کی شکایت ہوجاتی ہے۔یہ بیکٹیریل بیماری ہے جوعام طورپرآلودہ پانی سے پھیلتی ہے۔اگراس کاعلاج نہ کیاجائے تویہ شدیدڈیہائیڈریشن کے سبب جان لیواثابت ہوتی ہے۔

وجوہات

ہیضہ کاسبب بننے والابیکٹیریاوائبروکولیرا کہلاتاہے۔یہ مرض ایسے پانی کے استعمال سے پھیلتاہے جس میں بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں۔خام شیل فش ،کچی سبزیاں اورپھل بھی اس بیماری کے پھیلنے کاسبب بن سکتے ہیں۔

علامات

اکثرکیسز میں اسکی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔عام طورسے یہ شناخت کے بغیر معتدل ڈائیریا کے طورپرہی ٹھیک ہوجاتاہے۔شدید صورتوں میںجب بہت پتلے اسہال ہوں توانھیں” رائس واٹراسٹول “کہاجاتاہے۔جس سے جان لیوا ڈیہائیڈریشن اورالیکٹرولائٹ میں عدم توازن پیداہوسکتاہے۔اس میں متلی اورقے بھی ہوسکتی ہے۔ڈیہائیڈریشن کی علامات یہ ہیں:
٭سستی اورچڑچڑاپن
٭خشک منہ اورجلد
٭دھنسی ہوئی آنکھیں
٭لوبلڈ پریشر
٭پیشاب میں کمی
٭جھٹکے،پٹھوں میں درد،الیکٹرولائٹ میں عدم توازن

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص طبی طورپرکی جاسکتی ہے۔خاص طورپران علاقوں میں جہاں کایہ مقامی مرض ہے۔اسٹول ٹیسٹ کے ذریعے اس کی تشخیص ہوجاتی ہے۔فوری طورپرہیضہ کی تشخیص کے لئے ڈپ اسٹک بھی دستیاب ہیں۔
ہیضہ کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کاراپنائے جاسکتے ہیں:
٭ری ہائیڈریشن
٭درون وریدی انجیکشن
٭اینٹی بائیوٹکس
٭زنک سپلیمنٹ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...