رمضان میں وزن کم کرنے کے طریقے

2,662

کیا آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش میں تھک چکے ہیں؟بعض لوگوں میں رمضان کے روزہ رکھنے کے باعث وزن بڑھنے کی شکایت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اگرآپ ان میں سے ایک ہیں تو آپ کو افطار میں اپنے کھانے کی عادات کو منظم کرنے کی ضرورت ہے اس سے آپ کواضافی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اکثرلوگ افطارمیں بہت کچھ کھا لیتے ہیں یہی وہ وقت ہوتاہے جب کھانا کم کھانا چاہئے اس سے خراب کیلوریز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مہینے آپ اپنے وزن کوبڑھانے کے بجائے اپنی خواہش کے مطابق موجودہ وزن کوبرقراریا کم (losing weight in Ramadan) کرسکتے ہیں۔ اس مہینے آپ کے لئے یہ آسانی سے ممکن ہے کہ اپنے موجودہ وزن کوبرقراررکھیں یازیادہ سے زیادہ کم کریں۔یہ مہینہ آپ کووزن کم کرنے اوراپنے جسم کونئے سرے سے صحت بخش رکھنے کابہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

سحری اورافطاری میں درست غذا کا انتخاب کریں

رمضان میں وزن کم کرنے کے لئے درست غذا کا انتخاب ضروری ہے۔ روزہ افطارکرتے وقت ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ فائبراورپروٹین سے بھرپورغذا کا انتخاب کریں۔ افطارمیں کھجوراوردوگلاس پانی کااستعمال بہترین ہے ۔یہ عمل خون میں شوگرمیں توازن ،بھوک کاخاتمہ اورآپ کوزیادہ کھاناکھانے سے بچائے گا۔اس سے آپ اپنے جسم کی کیلوریز میں توازن رکھ سکیں گے۔رات میں کم از کم ایک لیٹرپانی پیئیںاورآہستہ آہستہ اس کی مقدارمیں اضافہ کریں یاد رکھیں:

Iftar table
Losing weight in Ramadan 2

٭نمکین کھانے پینے کی اشیاء سے بچیں اس سے صرف آپ کی پیاس میں اضافہ ہوگا۔
٭پیشاب آور کھانوں سے اجتناب برتیں ان کے استعمال سے پانی کی کمی کی شکایت ہوتی ہے۔
٭چکنائی سے بھرپورکھانے جیسے رول،سموسے اورپکوڑوں سے پرہیز کریں۔
٭ زیادہ چکنے ،میٹھے اورنمکین کھانوں سے بچیں اگرممکن ہوتومکمل طورپران سے پرہیز کریں۔
سحری ضرورکریں وہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔اگرچہ اس دوران کھانے کاوقت بہت محدود ہوتاہے لیکن سحری نہ کرنے کایہ بہانہ ناکافی ہے۔اگرآپ سحری نہیں کریں گے تودن بھرآپ کوبھوک کااحساس ہوگااوراسی وجہ سے آپ افطارمیں زیادہ کھالیں گے۔


اس بارے میں جانئے : کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟

 

ورزش کرنا نہ بھولیں

روزہ میں بھی فعال رہنا بہت ضروری ہے۔ روزہ رکھنے کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ آپ دن بھرسست یا پھرسوتے رہیں ۔رمضان میں آپ کو اپنی روزمرہ سرگرمیاں سرانجام دینی چاہیئں لیکن سورج اور گرمی سے ضروربچیں۔ یاد رکھیں خالی پیٹ آپ اضافی فیٹ زیادہ تیزی سے ختم کرسکتے ہیں۔افطارکے بعد یا افطارسے پہلے تیس منٹ تک بھرپورورزش کریں۔ایسی ورزش کا انتخاب کریں جوآپ اپنے گھر پر کرسکتے ہیں جیسے برپیز،لانجیس، سٹ اپس اوراسکواٹس۔

Dumbells
losing weight in Ramadan

اپنے ٹرینرسے ورزش کے ذاتی پلان کے بارے میں پوچھیں جوآپ کے لئے موزوں ہو۔ کسی بھی تیز رفتارمشق یا کسی بھی ایسی سرگرمی کاحصہ نہ بنیں جو پسینہ کی زیادتی کا سبب بنے۔دن بھرمیں پندرہ سے پینتالیس منٹ کی ہلکی پھلکی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں جیسے چہل قدمی اورگھرکی صفائی وغیرہ کیونکہ شدید ورزش کے بعد توانائی کی بحالی کے لئے آپ پانی نہیں پی سکتے۔افطارکے بعد آپ تیزی سے کیلوریز جلانے والی مشقیں کرسکتے ہیں لیکن روزہ کے دوران سخت مشقت سے پرہیز کریں۔
ان طریقوں پرعمل کرکے آپ اس رمضان اپنا وزن آسانی سے کم کرسکتے ہیں۔ اچھے کاموں میں سرگرم رہنانہ بھولیں اچھے کاموں کی لگن لازمی ہے۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھیں

ترجمہ: سائرہ شاہد


یہ پڑھئے : رمضان اور حمل:روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...