شدید گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور غذائیں

4,089

موسمِ گرما کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کو صحت کے مختلف مسائل پیش آنا شروع ہو جاتے ہیں جیسے کہ جسم میں پانی کی کمی، کمزوری، ہیٹ اسٹروک، فوڈ پوائزننگ اور فلو وغیرہ۔ اگر پچھلے چند سالوں کا جائزہ لیا جائے تو درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جو بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ گرمی میں ہسپتال آنے والوں میں زیادہ تر تعداد ان مریضوں کی ہوتی ہے جو گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے۔
چند احتیاطی تدابیر اور غذاؤں کے استعمال سے اس گرمی سے بچا جا سکتا ہے ۔

گرمیوں سے بچنے کے طریقے

۱. دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک غیر ضروری کم سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔
۲. ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکے جسم کو ہوا لگتی رہے۔
۳. سورج کی تپش اور دھوپ سے بچیں اور جلد کو جھلسنے سے بچائیں، باہر نکلتے وقت سن بلاک یا سن اسکرین کریم استعمال کریں ۔
۴. پانی کا استعمال بڑھائیں جسم میں نمکیات کی کمی محسوس ہو تو پانی یہ شربت میں نمک ملا کے پیں۔
۵. بچوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں گرمی کے دوران گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھتا ہے۔
۶.موٹر سائیکل استعمال کرنے والی افراد ہیلمٹ کا یہ کیپ کا استعمال لازمی کریں۔
۷. باہر نکلتے وقت ایک پانی کی بوتل اور ایک گیلا کپڑا اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔
۸. ورزش صبح سویرے یہ مغرب کے بعد کریں کیوں کے ورزش سے بے جا پسینہ آتا ہے اور بے جا پسینہ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ بن سکتا ہے۔
۹. ضعیف، بیمار، سانس اور دل کے مریض گرمی سے زیادہ جلدی متاثر ہوتے ہیں اس لئے انکا خاص خیال رکھیں۔

غذاؤں کا انتخاب

تربوز

گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے تربوز سے بہتر کچھ نہیں تربوز میں نوے فساد پانی پایا جاتا ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے.۔ تربوز میں وٹامن اے اور سی شامل ہونے کے علاوہ یہ کینسر اور دل کی بیماریوں کے بچاؤ میں بھی نہایت مفید ہے۔

خربوزہ

پانی کی بھرپور مقدار رکھنے والا خربوزہ انسانی جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔ خربوزے میں کیلوریز اور پوٹاشیم کم مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن میں کمی کرنے کے لئے بھی نہایت فائدے مند تصور کیا جاتا ہے۔

ترش پھل

مالٹا، انگور اور لیموں جیسے ترش پھل مزیدار ذائقوں کیعلاوہ ان کی تاثیر ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے گرمی میں اسکا استعمال جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے .پھل آپ کو جوان بنائے رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سبزیاں

پھلوں کے علاوہ ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزیاں بھی موسم گرما میں انسانی جسم کے لئے نہایت مفید ہیں۔ بہت سی ایسی سبزیاں پائی جاتی ہیں، جو جسمانی درجہ حرارت کو کم رکھتی ہیں۔ ان سبزیوں میں کھیرا، گاجر، سلاد اور پودینہ شامل ہیں جن میں پانی کی ایک خاص مقدار شامل ہوتی ہے جو خون کو پتلا رکھتی ہے اور جسمانی درجہ حرارت میں کمی لاتی
ہیں۔

مزید جانئے :دیمک سے چھٹکارا پانے کے طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...