کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟

9,466

امید ہے اس رمضان آپ کانظام ہاضمہ درست طرح سے کام کرنے کے قابل ہوگا۔آپ کے کھانے کی نشاندہی اورجراثیم سے پاک کرکے اسے ہضم کرنے کی ذمہ داری آپ کے نظام ہضم کی ہے۔رمضان المبارک میں نظام ہاضمہ پراضافی بوجھ ہوتاہے۔اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس مہینے نظام ہضم کے مسائل عام سی بات ہے۔یہ سب مسائل ہماری غذاکے انتخاب اوررفتارکی بدولت ہوتے ہیں۔دن بھربھوکے پیاسے رہنے کے بعد جب شام میں ہم روزہ افطارکرتے ہیں توہم عام طورسے بہت زیادہ اورتیزی سے کھاتے ہیں۔اکثراوقات ہم اپنے کھانے کوٹھیک سے چباتے بھی نہیں ہیں۔رمضان کے دوران ہماری دیسی افطاری کامینیوجوچکنے اورتلے ہوئے کھانے اورچینی سے لبریز مشروبات پرمشتمل ہوتاہے اس سے ہمارے پیٹ کانظام فوری طورپرمتاثرہوجاتاہے۔ایسی صورتحال میں ڈکار،ایسڈ ریفلکس،اپھارہ اوربدہضمی جیسے مسائل عام ہوجاتے ہیں۔رمضان میں تقریباہرکسی کوان مسائل کاسامنارہتاہے۔یہ سب روزہ افطارکرنے کے بعد کھانے کی عادات میں تبدیلی کے سبب ہوتاہے۔
ذیل میں ایچ ٹی وی کی طرف سے رمضان المبارک کے حوالے سے چند ٹپس ہیں جن کی مدد سے آپ اس مبارک مہینے میں بدہضمی سے بچ سکتے ہیں۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

خوب پیٹ بھرکرکھانے سے گریز کریں

بہت زیادہ اوربہت جلد ی کھاناآپ کے نظام ہضم پردباؤڈا ل سکتاہے۔روزہ افطارکرنے کے بعد عموماًبھوک کے باعث زیادہ کھاناکھایاجاتاہے۔کوشش کریں کہ کھاناآہستہ آہستہ اوراچھی طرح چباکرکھائیں۔اگرآپ فوری طورپربہت زیادہ کھاناکھالیں گے تواس عمل سے آپ کے پیٹ میں بہت ساکھاناچلاجائے گا۔جوگیسٹرک ایسڈ کاسبب بنتاہے اس سے سینے میں جلن کی شکایت ہوتی ہے۔چونکہ ہماراپیٹ گھنٹوں خالی رہتاہے اوراسی وجہ سے ہضم کرنے والے انزائمز بھی اپناکام نہیں کرتے۔اسی وجہ سے ہضم کاعمل بھی سست ہوجاتاہے۔بہت زیادہ پیٹ بھرکرکھاناصرف درداوربے آرامی کاسبب بنتاہے۔

پانی کااستعمال زیادہ کریں

یادرکھیں روزہ افطارکرنے کے بعد فوری طورپربہت زیادہ پانی پینے سے گریزکریں۔آپ افطارکے وقت ایک گلاس پانی پی سکتے ہیں۔ہلکی پھلکی غذالیں اوراس کے بعد وقفہ دیں۔ہاضمہ کے لئے پانی ضروری ہے۔کھانے کواچھی طرح چبائیں اورآرام سے کھائیں اورآہستہ آہستہ پانی پیئیں۔پانی کےمقدارکو جسم میں بڑھانے کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ وہ پھل جن میں پانی کی وافرمقدارپائی جاتی ہے اپنی غذامیں ان پھلوں کااستعمال کریں جیسے تربوز۔

چکنے ،مصالحہ داراورڈیپ فرائی کھانے کم کریں

جیساکہ اوپربیان کیاگیاہے کہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں زیادہ چکنے اورمیٹھے مشروبات کارواج ہے۔خالی پیٹ زیادہ چکنے کھانے ہمارے نظام ہضم کومتاثرکرتے ہیں اورریفلکس کاسبب بن سکتے ہیں۔مصالحہ دارکھانوں کی وجہ سے بے آرامی اورپیٹ دردکی شکایت ہوسکتی ہے۔اپنے کھانے کی درست منصوبہ بندی کرناضروری ہے۔اپنے دسترخوان پر درست ،صحت بخش اورہلکے کھانوں کاانتخاب ضرور کریں۔

ہلکی پھلکی ورزش کریں

روزمرہ سخت ورزش کرنے کے بجائے افطارکے بعدہلکی پھلکی واک کریں ۔یہ ایسڈ ریفلکس اورسینے کی جلن سے بچنے کابہترین طریقہ ہے۔روزانہ تھوڑی واک اورہلکی پھلکی ورزش ضرورکریں۔


مزید جانئے  : رمضان اور حمل:روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟

حتمی الفاظ

رمضان المبارک میں کھانے کی عادات کوکنٹرول کرناکبھی کبھارمشکل ہوجاتاہے۔اس سلسلے میں کھانے کی بہتر منصوبہ بندی آپ کی مددکرسکتی ہے۔روزانہ تلی ہوئی اشیاء کے استعمال سے بچیں اوران کی جگہ صحت (health) بخش کھانوں کاانتخاب کریں۔ پانی زیادہ پیئیں مگر آہستہ آہستہ ۔ اس رمضان بدہضمی سے بچنے کے لئے باقاعدگی سے ورزش ضرور کریں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھیں

تحریر : ماہا آفریدی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...