گلے کی خراش کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج کریں:

59,078

گلے کی خراش اتنا سنگین مسئلہ نہیں جس کے لئے ڈاکٹر کے پاس جایا جائے۔گلے میں مستقل چبھن اور تکلیف، کھانے پینے یہاں تک کے سونے میں بھی مسئلہ کرتی ہے


گلے کی خراش وائرل یا بیکٹیریئل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔خراش کی وجہ گلے کی اندرونی سطح میں سوزش ہوتی ہے۔
لیکن فکر کی کوئی بات نہیں کچھ گھریلوٹوٹکے آپ کوگلے کی خراش سے نجات دلا سکتے ہیں :

نمک اور پانی کے غرارے:

سب سے آسان اور کارآمد ٹوٹکا نمک اور پانی کے غرارے ہیں۔پانی کو اتنا گرم کریںجتنا آپ برداشت کرسکیںپھر اس میں ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں۔اس پانی سے غرارے کریں اور پھر کلی کردیں ۔ہر دو تین گھنٹے بعد یہ عمل دہرائیں۔غرارے گلے کی اندرہوجانے والی سوجن کو کم کرکے گلے کو صاف کریں گے۔

شہد:

شہد کوگلے کی خراش کے لئے میٹھاترین ٹوٹکا کہاجاسکتا ہے کچا شہد اپنی اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات کی بناء پر جانا جاتا ہے۔یہ گلے کی خراش کی وجہ سے ہونے والے درداورکھانسی کو کم کرتا ہے۔سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آدھا کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ ادرک پائوڈر،شہد اور آدھے لیموں کا رس شامل کریں۔یا آپ صرف کچا شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن ایک سال سے کم عمر بچوں کو یہ دیںکیونکہ اس سے انھیں پیٹ کا ایک مسئلہ انفینٹائل بوٹیولزم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

مزید جانئے :فلو اور کھانسی میں بہتر محسوس کرنے کے طریقے

چکن سوپ یایخنی:

چکن سوپ میں موجود امائنو ایسڈنظام تنفس کی سوزش کو کم کرتا ہے۔ہڈیوں کی یخنی توانائی سے بھرپور ہوتی ہے اورطبیعت کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے۔گرم یخنی پینے سے گلے کی خراش میں آرام آتا ہے۔اسی طرح چکن سوپ بھی گلے کی سوزش کو کم کر کے نمی فراہم کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ:

ایسیٹک ایسڈ سیب کے سرکے کا اہم جزو ہے۔یہ گلے میں تہ بنا کر بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے اورجراثیم کو دور کرتا ہے۔یہ بلغم کو بننے سے بھی روکتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ اور شہد شامل کریںپھر اس پانی سے غرارے کریں۔

پیپر منٹ کی چائے:

پیپرمنٹ میں موجود مینتھول گلے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور بلغم کو ختم کرتا ہے پیپرمنٹ کی اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات گلے کی خراش اور خشک کھانسی کو ختم کرتی ہیں۔ اس کے لئے آپ پیپرمنٹ کی چائے یا پیپرمنٹ آئل کا اسپرے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

لہسن:

جب ہم لہسن کو کوٹتے ہیں تو اس میں سے ایک کمپائونڈایلائسن خارج ہوتا ہے۔ایلائسن انفیکشن کو ختم کرنے اورسوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے لئے آپ لہسن کے جوے کو چوس سکتے ہیں اس کے علاوہ زیادہ بہتر نتائج کے لئے اسے چبایا بھی جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ آپ اسے خوش ذائقہ بنانے کے لئے شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ملیٹھی:

ملیٹھی کا ایک ٹکڑا لے کر چوس لیں یااس کی چائے بنا کر پیئیںاس سے بھی درد میں آرام آئے گا۔ملیٹھی میں ایسپرین جیسی تاثیر ہے ا س میں اینٹی مائکروبیئل خصوصیات بھی موجودہیں۔

نیند:

نیند کی کمی سے بھی صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔دن بھر چاقوچوبند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ پوری نیند لی جائے۔رات کی اچھی نیند آپ کو صحت مند بنائے گی اور گلے کی خراش کا باعث بننے والی سوزش کا خاتمہ کرے گی۔

انگریزی میں پڑھئے

تحریر : قاضی طلحہ

ترجمہ :سعدیہ اویس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...