بالوں کوگھناکرنے کے لئے تین آزمودہ گھریلوعلاج

90,596

بالوں کے مسلسل گرنے کے باعث پتلاہونااورپھرگنج ظاہرہوناخواتین کا اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے ۔اس کی وجہ موسمی اورماحولیاتی حالات کے علاوہ دیگر عوامل جیسے اسٹریس،غذائیت کی کمی ،ہارمونل عدم توازن،آلودگی،بالوں پراستعمال کی جانے والی پروڈکٹ،الرجی ،موروثی مسائل اوربالوں کی مناسب دیکھ بھال کی کمی ہے۔ان تمام مسائل کے ہوتے ہوئے گھنے بالوں کاحصول ایک خواب سالگتاہے۔لیکن کچھ قدرتی اجزاء ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ گھنے اورلچکداربال حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔
یہ قدرتی گھریلوعلاج نہ صرف موثربلکہ نہایت سستے بھی ہیں۔اس ٹریٹمنٹ میں شامل اجزاء گھرپرہی دستیاب اوراس پرعمل بہت آسان ہے۔بس اگرآپ مطلوبہ نتائج حاصل کرناچاہتے ہیں توصبراورباقاعدگی سے عمل کرنے کی ضرور ت ہے۔ان تینوں ٹریٹمنٹ میں سے کوئی ایک باقاعدگی سے اپنی روٹین کاحصہ بنائیں اوربالوں کے مسائل سے چھٹکاراپائیں۔

1۔انڈے کااستعمال

طریقہ نمبر۱

پروٹین سے بھرپورانڈہ نہ صرف ہماری غذائی ضروریات پوری کرتاہے بلکہ ہمارے بالوں کی صحت کے لئے بھی نہایت اہم ہے۔انڈے کے استعمال سے بال مضبوط اورگھنے ہوسکتے ہیں لیکن مثبت نتائج کے لئے اس کااستعمال مستقل کرنے کی ضرورت رہتی ہے۔
۱۔اپنے بالوں کے حساب سے ایک سے دوانڈوں کی زردی لیں اورپھینٹ لیں۔
۲۔بالوں کوگیلاکریں اورانڈے کوجڑوں سے سروں تک لگائیں۔
۳۔لگانے کے بعد تیس منٹ تک چھوڑ دیں۔
۴۔اس کے بعد پہلے صرف پانی سے اچھی طرح دھولیں اس کے بعد ہربل یامائلڈ شیمپواستعمال کریں۔

طریقہ نمبر۲

۱۔دوانڈوں کی زردی،دوچمچ پانی اورایک چمچ زیتون کاتیل ایک باؤل میں ڈال کراچھی طرح مکس کریں ۔
۲۔بالوں کوگیلاکئے بغیرجڑوں سے سروں تک لگائیں اورپندرہ منٹ کے لئے چھوڑدیں۔
۳۔پھرپہلے پانی سے واش کریں اس کے بعد مائلڈ شیمپوکااستعمال کریں۔
ان دونوں ٹریٹمنٹ میں سے کوئی ایک ہفتہ میں دودفعہ استعمال کریں اورفرق خود محسوس کریں۔

مزید جانئے :بالوں کے مسائل کا آسان حل

2۔پیازکاعرق

onion for hair
اگرآپ واقعی چاہتے ہیں کہ آپ کے بال گھنے اورمضبوط ہوجائیں تو پھراسے ضروراستعمال کرکے دیکھیں۔بالوں کی افزائش ،خوبصورتی اوربہترنشوونماکے لئے پیاز کاعرق نہایت موثرماناجاتاہے۔اگرآپ پیاز کی بوسے پریشان ہوں تو اس میں چند قطرے اپنے پسندیدہ ایسینشیل آئل کے ضرورشامل کرلیں۔
۱۔دوپیاز لے کرچھیل کرٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۲۔اسے بلینڈ کریں اورچھان لیں۔
۳۔چھان کرعرق کواسپرے بوتل میں بھرلیں ۔
۴۔جڑو ں اوراسکیلپ پرلگانے کے لئے روئی کی مددلیں ۔
۵۔پندرہ منٹ لگارہنے دیں اوراس کے بعد شیمپوکرلیں۔
ہفتے میں ایک باراستعمال کریں اورمطلوبہ نتائج حاصل کریں۔

3۔ایلوویراجیل

Aloe-Vera-for-hair
ایلوویرامیں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیںجومردہ خلیات کوہٹاکرفولیکلز کوتحریک دیتے ہیں۔یہ بالوں کی تشکیل ،ٹیکسچراوران کی افزائش کوبہتربنانے میں موثرکرداراداکرتاہے۔
۱۔تازہ ایلوویراکاایک پتہ لیں۔
۲۔چھری کی مددسے پہلے دونوں سائڈ جن پرکانٹیں ہیں ا سے کاٹیں۔
۳۔اس کے بعد اوپری چھلکے ہٹاکرتازہ ایلوویراجیل نکال لیں۔
۴۔اسے بلینڈ کرکے اسکیلپ پرہلکاسامساج اورساتھ بالوں پربھی لگادیں۔
۵۔ایک گھنٹے بعدپہلے پانی اورپھرشیمپوسے واش کرلیں۔
بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں دوسے تین دفعہ استعمال کریں۔

نوٹ:

اگرآپ کے بال روکھے اوربے جان ہیں تو ایلوویراجیل میں دوچمچ ناریل کاتیل بھی شامل کرلیں۔
یاد رکھیں بالوں پرجب بھی کچھ لگائیں تو پہلے خالی پانی سے واش کریں اس کے بعد ہی شیمپوکریں ۔براہ راست شیمپواپلائی نہ کریں۔
کسی بھی اجزاء کی بواگرناگوارمحسوس ہوتواسمیں اپنے پسندیدہ ایسینشیل آئل کے چند قطرے ملاکراس بوسے نجات پائی جاسکتی ہے۔
اگربالوں کے گرنے کامسئلہ پھربھی جاری رہے تو بہترٹریٹمنٹ کے لئے ڈاکٹرسے مشورہ کریں۔

تحریر : ماہا آفریدی

ترجمہ : سعدیہ اویس 

 یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لیے کلک کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...