حساس دانتوں کے درد کا گھریلو علاج

11,336

اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ ان کے دانت اچانک حساس ہوجاتے ہیں اور جب وہ ٹھنڈا یا گرم کھانا یا مشروب لیتے ہیں تو دانتوں میں شدید درد ہوتا ہے۔یا یوںکہ لیںکہ ٹھنڈا یا گرم لگنے سے دانتوں میں ہونے والا درد دانتوں کی حساسیت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ صورت حال کافی تکلیف دہ ہوتی ہے جس سے ہم جلد از جلد نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔دانتوں کی حساسیت کی وجہ اور اس کا علاج کیا ہوسکتا ہے وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔
دانت کیوں حساس ہوتے ہیں؟
دانت اس وقت حساس ہوجاتے ہیں جب ان کے اوپر کی حفاظتی سطح یاانیمل ختم ہوجاتا ہے۔اور دانتوں میں موجود نروز ٹھنڈا ،گرم یا ایسڈ والے مشروب کو زیادہ محسوس کرتے ہیں جو درد کا باعث بنتا ہے۔

دانتوں کی حساسیت کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں :

۔سخت برش کے استعمال کی وجہ سے دانت کا انیمل ختم ہوگیا ہو۔
۔ایسڈ والے مشروبات کے زیادہ استعمال سے دانت جھڑ گیا ہو۔
۔کھوکھلا دانت
۔دانتوں کی فلنگ نکل گئی ہو۔
۔سوتے میں دانت پیسنا ۔
۔دانتوں کی صفائی یا علاج۔

علامات:

دانت حساس ہونے کی علامات یہ ہیں :
دانتوں میں ٹھنڈا یا گرم لگنا
۔ٹھنڈی ہوا میں سانس لینے سے دانت میں درد ہونا
مسوڑھوں میں سرخی یا سوجن
صحیح علاج کے ذریعے دانتوں کی حساسیت سے نجات پائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں :ذیابیطس کے علاج کے لئے یوگا کے آسان طریقے

 

دانتوں کی حساسیت سے نجات کے لئے گھریلو ٹوٹکے:

ناریل کا تیل:

ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ۱۵ سے ۲۰ منٹ کے لئے منہ میں رکھیں پھر کلی کرکے دانتوں کو برش کرلیں۔روزانہ ایک مرتبہ کریں ۔ناریل کے تیل میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات دانت کے درد کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

نمک کا پانی:

آدھا چائے کا چمچ نمک ایک گلاس نیم گرم پانی میںملا کرکلیاں کریں۔دن میں دو مرتبہ کریں ۔نمک میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات دانت کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

لہسن:

لہسن کا ایک جوا کچل کر اس میں چند قطرے پانی اور ایک چٹکی نمک ملائیں ۔اس مکسچر کو متاثرہ دانت پر لگا لیں ۔۱۰ سے ۱۵ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر کلی کرلیں ۔دن میں ایک مرتبہ لگائیں ۔

لونگ کا تیل:

ایک کھانے کے چمچ ناریل کے تیل میں چھ قطرے لونگ کا تیل ملائیں اور متاثرہ دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں ۔۵ سے ۱۰ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں پھر کلی کرلیں ۔ روزانہ ایک یا دو مرتبہ لگائیں ۔

سرسوں کا تیل:

آدھا چمچ سرسوں کے تیل میں ایک چٹکی نمک ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں اس سے مسوڑھوں میں موجود بادی کا پانی نکل جائے گا اور درد میں فوری آرام آئے گا۔

وٹامنز:

اگر آپ دانتوں کی حساسیت کا بہت زیادہ شکار رہتے ہیں تو اپنی غذا میں وٹامن ای اور بی شامل کریں ،یہ وٹامن سوزش کو کم کرکے دانتوں اورمسوڑھوں کو صحت مند بناتے ہیں۔ بادام،پالک،چقندر،مچھلی،انڈے ،گوشت اور ڈیری پروڈکٹس میں یہ وٹامن وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

حفاظتی تدابیر:

۔نرم برش کا استعمال کریں
۔دانتوں کو نرمی سے برش کریں
۔دانتوںکو پیسنے سے گریز کریں
۔ایسڈ والی غذائوں سے پرہیز کریں
۔منہ کی صفائی کا خیال رکھیں
۔دانتوں کے ڈاکٹر سے معائنہ کراتے رہیں
اس کے علاوہ آئسکریم،سوڈا،گرم چائے یا کافی،مٹھائیوں،ٹماٹر،کولڈ ڈرنک اور سٹرس والے پھلوں کا استعمال کم سے کم کریں اور بعد از استعمال برش کرلیجئے۔


اس بارے میں جانئے : دماغی صحت پر اثر انداز ہونے والی 10 عادات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...