بڑی عمر میں ایکنی سے نجات حاصل کرنے کے 5 حل

5,017

ایکنی کے مسئلے سے جس طرح نوجوانی میں سامنا رہتا ہے اسی طرح بڑی عمر میں بھی ایکنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایکنی کو آپ صرف اپنے ماضی تک محدود نہیں کرسکتے کیونکہ یہ بڑی عمر میں بھی آپ کا پیچھا نہیں چھوڑنے والا۔بڑھتی ہوئی عمر کی ایک نشانی ایکنی کامسئلہ بھی ہے جو کہ بھر پور شدت کے ساتھ سامنے آتا ہےکہ جب آپ کو جلد پر جھریوں اوردھبوں کے ساتھ ایکنی کے دانے بھی نظر آتے ہیں ۔
ایکنی کا مسئلہ ہر عمر کی خواتین کو متاثر کرتا ہے۔یہاں تک کہ 14سے ۵۰سال کی عمر کی 12فیصد خواتین ۱یکنی کا شکار ہوتی ہیں۔عمر کوئی بھی ہو پمپلز کی وجہ چکنی جلد اور بند مسام ہوتے ہیں ۔اس لئے جلد کی حفاظت اس وقت تک ضروری ہے جب تک بڑھتی عمر میں بھی ایکنی کا امکان باقی ہو۔کم عمری کی طرح بڑی عمر میں بھی ایکنی کی وجہ ہمارا طرز زندگی ،ذہنی دبائو،غیر متوازن غذا ،جلد کی حفاظت سے لاپرواہی اور مسائل پیدا کرنے والے ہارمونز بھی ہو سکتے ہیں ۔
ان پانچ طریقوں کے ذریعے آپ ایکنی سے نمٹ کر جوان اور صاف جلد حاصل کر سکتے ہیں۔

متوازن غذا کی کمی:

acne
متوازن غذا کی کمی اور خالص کاربوہائیڈریٹ کا زیادہ استعمال بڑوں میں ایکنی کی وجہ بنتا ہے ۔اگر آپ اپنی غذا میں جنک فوڈ اور شکر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو پمپلز ہوجانا ایک قدرتی عمل ہے ۔اس سے بچنے کے لئے متوازن اور لو گلائی کیمک انڈیکس والی غذا کا استعمال ضروری ہے۔تحقیق دان کہتے ہیں کہ خون میں انسولین کی وافر مقدار ہارمونز کو زیادہ آئل اور سوزش والے فولیکلز پیدا کرنے پر مائل کر سکتی ہے۔
اپنی غذا کے گلائی کیمک انڈیکس پر نظر رکھتے ہوئے آپ بھی اپنی غذا کو صحت منداور متوازن بنا سکتے ہیں۔

مزید جانئے :7 اقدام ، کیل مہاسوں کا کام تمام

بلیو لائٹ تھیراپی:

جدید ٹیکنالوجی کی یہ تھیراپی ایکنی کے خاتمے کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔یہ طاقتور نیلی شعاعیں فولیکلز کے ذریعے جلد میں داخل ہوکر بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہیں۔اس کی وجہ سے جلد پر سرخی آسکتی ہے لیکن یہ وقتی ہوتی ہے ۔لہٰذااگر آپ کا بجٹ اجازت دے تویہ تھیراپی ایکنی کے خاتمے کے لئے بہترین ہے۔

ٹی ٹری آئل:

acne
ایک بہت ہی مشہور اور بینزوئل پر آکسائڈ کے مقابلے میں ہلکا ٹی ٹری آئل ہر عمر میں ہر طرح کے ایکنی کے علاج کے لئے مفید ہے۔ ٹی ٹری آئل میں قدرتی طور پر اینٹی سیپٹک خصوصیات شامل ہیں جوبند مساموں کو صاف کرنے کے ساتھ جلد کی سطح پر زائد تیل کے اخراج کو بھی روکتا ہے۔اور قدرتی طور پر جلد کی سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔یہ تیل بہت سے لوشن ،فیس واش اورصابن میں بھی شامل ہوتا ہے۔

نمک کا استعمال کم کریں:

اپنی غذا میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایکنی ہونے کی ایک بڑی وجہ سوڈیم کا زیادہ استعمال ہے۔سوڈیم کا استعمال کم کرنے کے لئے بنی بنائی غذائیں خریدتے وقت اور باہر کھانا کھاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں۔بہتر ہوگا کہ روازنہ ۱۵۰۰ ملی گرام سے کم سوڈیم کا استعمال کیا جائے۔

اسٹریس کو قابو میں کریں:

Acne
ذہنی دبائو ہارمونز کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتا ہے۔اسٹریس کا جلد پر براہ راست تو کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن آپ جب بھی پریشان ہوتے ہیں آپ کی جلد پر پمپلز اور نشان نمودارہوجاتے ہیں۔اسٹریس کے ہارمونز سوزش کو بڑھا دیتے ہیں جو جسم میں آئل خارج کرنے والے غدود کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ذہنی دبائو کو کم کرنے کے لئے مراقبہ،ورزش یا کوئی اور طریقہ استعمال کیا جائے جو آپ کی ذہنی کیفیت کو سکون پہنچاسکے۔

حرف آخر :

بہترین نتائج کے لئے اپنی غذا اور طرز زندگی میں مناسب تبدیلی کے ساتھ کسی اچھے ماہر جلد سے رابطہ بھی ضروری ہے۔تاکہ وہ آپ کو ریٹی نوائڈزاور جلد پر استعمال ہونے والے اینٹی بیکٹیریل کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کر کے ایکنی سے نجات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکے۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

تحریر : ماہا آفریدی 

ترجمہ : سعدیہ اویس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...