آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں

9,110

ہر لڑکی خوابوں کی دنیا میں خود کو ایک شہزادے کی دلہن تصور کرتی ہے اور اس ہی لئے ہر لڑکی خود کو آئنہ میں دیکھ کر یہ ہی سوچتی ہے کہ وہ کیسے اور خوبصورت ہو جائے ؟

آج کل ویسے تو طرح طرح کے ٹوٹکے سننے کو ملتے ہیں جن کو سن کر یوں لگتا ہے جیسےپلک جھپکتے ہی ہم حسین ہو جائیں گے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ۔ لیکن آپ اپنے گھر میں موجود چند گھریلو اجزاء سے واقعی خوبصورتی حاصل کر سکتے ہیں لیکن شرط ہے تو بس ان ٹوٹکوں کو آزمانے کی ۔

جلد کی رنگت ایک سی نہ ہو

پودینے کے پتوں کو لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر باریک پیس لیں ۔پورے چہرے پر صبح لیپ کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔وہ خواتین جن کے چہرے پر دانوں کے نشانات رہ گئے ہوں اور چہرہ کی رنگت ایک جیسی نہ ہو ان کے لئے یہ ٹوٹکہ بڑا ہی مفید ثابت ہو گا ۔

چہرے کے داغ دھبے

نیم کے سبز پتوں کو باریک پیس کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لیپ کریں ۔صبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں لگا تار بیس دن کرنے سے چہرہ پر الگ چمک آئے گی اور داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے۔

جھائیاں اور دھوپ سے بچاؤ

وہ بچیاں جن کی شادی میں ابھی وقت ہو ان کا صرف بیسن (چنے کا آٹا اگرگھر کا تازہ پسا ہوا ہو تو زیادہ بہتر ہے) میں ارنڈ کا تیل ملا کر چہرے پر رگڑریں تو جھائیاں اور دھوپ کی وجہ سے چہرہ پر پڑنے والے کالے تل ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ خوبصورت ہو جاتا ہے ۔

مسام صاف کرنے کے لئے

ایک چمچ بیسن میں چار چار کھانے کے چمچ گاجر، ککڑی اور لیموں کا رس شامل کر لیں اور لیپ جیسا بنا کر چہرہ پر لگائیں اور آدھا گھنٹہ خشک ہونے دیں یہ ماسک چہرے کے مردہ مسام کو صاف کر کے جلد کو نئی چمک دیتا ہے ۔

مزید جانئے :دودھ سے بنائیں جلد خوبصورت، بال چمکدار

زیادہ وقت دھوپ میں رہنا ہو تو

جائفل کو دودھ میں گھس کر چہرے پر گاڑھالیپ کریں ۔ اس سے دھبے مٹتے ہیں اور چہرہ نکھرتا ہے ۔یہ فیس پیک ان خواتین کے لئے بہترین ہے جو دھوپ میں زیادہ رہتی ہیں ۔

رنگ صاف کرنے کے لئے

سفید چاولوں کو پانی میں بھگو کر اس پانی سے چہرے کو دھونے سے چہرے کی جھائیاں مٹ جاتی ہیں اور چہرے کی رنگت بھی صاف ہوتی ہے ۔

چکنی جلد کے لئے

اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور چکنائی کی وجہ سے جلد کی رو نق ختم ہو رہی ہو تو ایک سیب کو اچھی طرح پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس کا لیپ چہرے پر کریں ، چہرہ پر جمی گرد اور کھلے مساموں سے چکنائی دور ہو گی اور چہرہ چمک اٹھے گا۔

خشک جلد کے لئے

اگر چہرے کی جلد بہت زیادہ خشک ہو تو ہر موسمی پھل کا گودا چہرے پر ملیں ۔ خاص طور پر پکے پپیتہ کا گودا پیس کر چہرے پر لیپ کرنے سے جلد نرم و ملائم ہو کر نکھر جاتی ہے ۔

کیل مہاسوں کے لئے

 چہرے پر اکثر کیل مہاسے نکل آتے ہیں انھیں ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پھٹکری لے کر پانی میں حل کر یں اور اس پانی کو چہرے پر ملیں یہ نسخہ دس دن مسلسل استعمال کریں ۔

کیل مہاسوں کے دھبے

چندن کا پاؤڈر عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں اس سے چہرے کے دھبے مٹ جاتے ہیں اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں ۔


مزید جانئے :6عادتیں اپنائیں خوبصورتی یقینی بنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...