دودھ بنائے جلد کو خوبصورت اور بال چمکدار
دودھ وٹامن اور غذائی اجزاء کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ بالوں اور جلد کی صحت کے لئے دودھ کا استعمال سب سے اہم ہے۔بہت سے طریقوں کی مدد سے دودھ کو خوبصورت بالوں اور خوبصورت جلد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جلد کے لئے
1۔کیل مہاسوں سے چھٹکارا
دودھ میں کیل مہاسوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے یہ جلد میں موجود آئل اور بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جو ایکنی کی وجہ بنتا ہے کسی نرم کپڑے کی مدد سے ایکنی پر ہلکا سا مساج کریں کچھ دیر لگا رہنے کے بعد دھو لیں جب تک ایکنی کا خاتمہ نہ ہو جائے اسکا استعمال جاری رکھیں ۔
2۔ بلیچ کے طور پے
دودھ کو اگر لیموں کے ساتھ ملا کے استعمال کیا جائے تو یہ قدرتی طور پر بلیچ کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ایک چمچ بیسن، ایک چمچ شہد، ایک چمچ لیموں رس دودھ کے ساتھ ملا چہرے پر لگائیں کچھ دیر کے لئے جذب ہونے دیں اسکے بعد صاف پانی سے جلد دھو لیں۔
3۔کلینزر
جلد پر سے میل صاف کرنے کے لئے دودھ میں روئی کو ڈبو کے ہلکے ہلکے پورے چہرے پر لگائیں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور صاف پانی سے دھو لیں ۔
4۔سکرب کے طور پر
صاف اور سموتھ جلد کے لئے ایک کپ دودھ میں تین کھانے کے چمچ دلیہ شامل کریں جلد پر لگا کے کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں پھر نیم گرم پانی سے جلد دھو لیں ۔
5۔ٹونر کے طور پر استعمال
ٹونر کے طور پر بھی دودھ کا استعمال کیا جا سکتا ہے دودھ کو چہرے پر لگا کے چہرے پر سکرب کریں تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں پھر صاف پانی سے دھو لیں۔
بالوں کے لئے
1۔ کنڈیشنر
کنڈیشنر کے طور پر دودھ کو استعمال کرنے کے لئے بنا کسی ملاوٹ نہانے کے بعد دودھ کو بالوں پر لگائیں یہ بالوں کی جڑوں میں جا کے بالوں کو صحت مند بناتا ہے ۔
2۔ہیر ماسک
دودھ میں کچھ ٹکڑے کیلے کے شامل کریں اسے بالوں پر لگا کے کچھ دیر کے لئے لگا رہنے دیں اسکے بعد صاف کر دیں بال لمبے اور صحت مند ہو جائیں گے۔
3بالوں کو سیدھا کرنے کے لئے
دودھ کو شہد میں ملائیں اور اس میں کیلے کو پیس کر ڈال کر پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو اپنے بالوں پر لگائیں اور سوکھنے دیں۔ اس پیسٹ کو خشک ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔
مزید جانئے : یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں