انناس کے رس سے چہرے کو نکھاریں

2,329

انناس وٹامنز اور منرلز سے بھر پور انوکھا پھل ہے ۔ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس ، فولیٹ ، تھایامین ،رائبوفلیون ، اور نیاسن شامل ہے۔ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۱ فیصد وٹامن کے موجود ہے اس لیے یہ جوس ان لوگوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہے جو خون کو پتلا کرنے والی دوائیں لیتے ہیں۔ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۶۳ فیصد میگنیز،۹ فیصد کوپر اور کم مقدار میں کیلشیم ،آئرن ،فاسفورس پوٹاشیم اور دوسری غذائی اجزاء شامل ہیں۔

جلد کے لیے مفید ہے:

روزانہ انناس کارس پینے سے سب سے زیادہ فائدہ جلد کو پہنچتا ہے۔ جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے۔ وٹامن سی حساس جلد ، جلد کی سوزش اور ایکنی میں بہت مفید ہے ۔ انناس میں موجود وٹامن اے جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے اور قدرتی طور پر اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کا کام دیتا ہے۔
ایکنی والی جلد کے لیے اینٹی اوکسی ڈنٹ کا استعمال بے حد ضروری ہے جو انناس میں وافر مقدار میں موجود ہیں ۔یہ اینٹی اوکسی ڈنٹ جلد کو ہموار کرتا ہے اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچاتا ہے ۔ وٹامن اے اور وٹامن سی جلد کی جھریوں، سورج کے نقصانات اور جلد کو ناہموار ہونے سے بچاتا ہے۔ انناس کا رس ایکنی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

 

انناس کے رس کا نقصان :

انناس میں شکر وافر مقدار میں موجود ہے ۔ اس لیے اس میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں ۔ ۸ اونس انناس کے رس میں ۱۶۰ کیلوریز ہوتی ہیں۔ جو کاربوہائڈریٹ کی روزانہ ضرورت کا ۱۵ فیصد ہوتا ہے۔
لیکن جب یہ پتہ چلتا ہے کہ انناس میں روزانہ ضرورت کا ۱۲۰ فیصد وٹامن سی اور ۱۰ فیصد وٹامن اے موجود ہے تو کیلوریز کی یہ مقدار اس کے آگے اہمیت نہیں رکھتی۔

انناس کا خالص رس استعمال کریں:

اکثر لوگ ڈبوں میں پیک انناس کارس استعمال کرتے ہیں کیونکہ انناس کا تازہ رس ہر جگہ نہیں ملتا ۔ لیکن اگر آپ کو انناس با آسانی مل جائے تو اس سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے گھر پر اس کا جوس نکال کر روزانہ پئیں۔

اچھی جلد کے لیے انناس کا رس استعمال کریں:

اپنے روز مرہ غذا میں انناس کا رس شامل کریں اور جلد کو حیرت انگیز حد تک خوبصورت بنائیں۔ انناس کو دوسرے پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ملا کر اور بھی موثر بنایا جاسکتا ہے۔

چمکدار جلد کے لیے :

جلد کو چمکدار بنانے کے لیے انناس کے رس کے ساتھ ادرک اور لیموں کا رس بھی شامل کریں۔
انناس میں ۳ لیموں اور ایک انچ موٹا ادرک کا ٹکڑا ملا کر جوس نکال کر پئیں۔
انناس ، کھیرا چقندر اور پارسلے کا جوس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے
ایک انناس ، ۲ کھیرے ، ۲ چقندر اور ایک گڈی پارسلے ملا کر جوس نکالیں۔

اچھی جلد کے لیے :

صحت مند اور تروتازہ جلد کے لیے انناس ،کھیرا اور سیب کا جوس ملا کر پئیں ۔ اس کے لیے
آدھا انناس ایک سیب اور ایک کھیرا استعمال کریں۔
یہ مزیدار اور مفید پھل نا صرف آپ کی جلد کے لیے بلکہ آپ کے پورے جسم کے لیے فائدہ مند ہے اس لیے انناس کا رس روزانہ پئیں اور صحت مند رہیں ۔

مزید جانئے :8ٹوٹکے اپنائیں گرتے بالوں کو بچائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...