6عادتیں اپنائیں خوبصورتی یقینی بنائیں

17,913

ویسے تو صحت اورخوبصورتی ہرکسی کے لئے ضروری ہےلیکن خواتین صحت اوراس سے بھی زیادہ حسن کے معاملے میں حساس ہوتی ہیں۔ حالانکہ اگر صحت اچھی ہوتو خوبصورتی کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہتی ۔خوبصورت رہنے کے لئے کے لئے چندباتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

جس طرح بغیر محنت کے انسان کوکوئی بھی چیز حاصل نہیں ہوتی بالکل اسی طرح صحت اورخوبصورتی بھی آسانی سے نہیں ملتی۔ایک دن میں کچھ نہیں ہوتا اسکے لئے آپ کواپنی ڈیلی روٹین پرنظر ثانی کی ضرورت ہوتی ہے۔خوبصورتی کے لئے کچھ کاعادتیں ایسی ہیں جنھیں اپنانا ضرور ہے۔

۱۔جلد کی صفائی

جلد آپ کی صحت اورخوبصورتی کو ظاہر کرتی ہے۔جلد کی حفاظت اور اسکی صفائی کا خیال رکھنا بے حد ضرور ہے۔جلد کی حفاظت کریں روزانہ اسکی کلینزنگ کریں اور اسے موائسچرائز رکھیں۔

مزید جانئے :آسان گھریلو ٹوٹکے آزمائیں دلہن جیسا روپ پائیں

۲۔وزن پر کنٹرول کریں

وزن کا آپ کی جسامت کے مطابق درست ہونا ضروری ہے۔ تندرست اور سمارٹ رہنا خوبصورتی کے اصولوں میں سے ایک ہے ۔وزن کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنے کھانے پینے کے روٹین پر نظر ثانی کریں۔ ایسی چیزیں کھائیں جو وزن بھی نہیں بڑھاتیں اور جلد کو خوبصورت بناتی ہیں ، جیسے گاجر، چقندر، اناراور ہری سبزیاں۔

۳۔متوازن غذاکھائیں

خوبصورتی پانے کے لئے متوازن غذاکاحصول بے حد ضروری ہے۔یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ غذا کاغلط استعمال نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی کوبھی تباہ وبرباد کرکے رکھ دیتاہے۔اگر آپ پورامہینہ یاکم از کم ایک ہفتہ تک کوئی بھی ایسی غذا نہ کھائیں جو جلد یا صحت کے لئے نقصان دہ ہے تو آپ خود میں آنے والی تبدیلی نوٹ کرسکیں گی۔پھل ،سبزیاں،شہد ،دودھ اوردہی روز اپنی خوراک کاحصہ بنائیں۔رات میں کھاناکم سے کم اورجلدی کھائیں۔

۴۔پانی کااستعمال بڑھائیں

روزانہ کم از کم آٹھ سے دس یابارہ گلاس پانی پیناانتہائی ضروری ہے۔پانی زیادہ پینے سے آپ کی جلد تروتازہ رہتی ہے ۔جلد میں موجود نمی برقرار رہتی ہے۔اگر خالی پانی نہیں پیاجاتاتو اس میں لیموں یاشہدشامل کریں۔اس سے پانی کی افادیت دوگنی ہوجاتی ہے۔

۵۔ورزش کریں

جوکوئی بھی خوبصورت جلد کاخواہاہے اس کے لئے لازمی ہے کہ وہ ورزش ودیگر جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے۔جانوں جیسی پھرتی صرف ورزش کے ذریعے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔جولوگ ورزش کواپنامعمول بنالیتے ہیں وہ صحت اور خوبصورتی کے حصول کیلئے کسی دوسری چیز کے محتاج نہیں رہتے ۔

۶۔بھرپورنیندلیں

پرسکون نیند کاوقت پرآناصحت کی علامت ہے۔اگر آپ کونیند نہیں آتی تو یہ یقینا تشویش کی بات ہے۔نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے ایک ذہنی تناؤ بھی ہے۔کوشش کریں کہ ان تمام باتوں سے اپنے ذہن کوآزاد رکھیں۔پریشانیاںاورذمہ داریاں ہرکسی کے ساتھ ہوتی ہیں۔ انھیں اپنے ذہن پرسوار نہ کریں۔مطالعہ کی عادت ڈالیں بیڈروم کوپرسکون اورتاریک رکھیںنیند خودبخود آجائے گی۔

مزید جانئے : چہرےکوکیل مہاسوں سےبچانے کے منفرد ٹوٹکے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...